Deobandi Books

احتساب قادیانیت جلد 19 ۔ غیر موافق للمطبوع - یونیکوڈ

3 - 451
کا حکم دیا۔ مناظر اسلام، مولانا لال حسینؒ اختر نے اپنے ذاتی نسخہ سے کتابت کی اجازت دی اور مصنف مرحوم کے نسخہ جس میں ترامیم واضافے تھے۔ اسے سامنے رکھاگیا۔ جتنی کتابت ہوتی جاتی وہ میر عبدالقیوم صاحب کو بھجوادی جاتی۔ وہ پروف پڑھتے رہے یوں مختصر عرصہ میں کتاب چھپنے کے لئے تیار ہوگئی۔ جسے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت نے شائع کیا اور اس نسخہ کے پھر کئی بار ایڈیشن مجلس نے شائع کئے۔‘‘ اب اسے سرگودھا کا ایک اہلحدیث ادارہ شائع کر رہا ہے۔
	اس کتاب کے علاوہ مولانا حافظ محمد ابراہیم میرؒ سیالکوٹی کے ردقادیانیت پر کئی رسائل بھی شائع ہوئے۔ کس طرح اپنے دلی درد کا اظہار کیا جائے کہ وہ تمام رسائل میسر نہ آئے۔ بہت ساری لائبریریوں کو چھان مارا بعض حضرات کو خطوط بھی لکھے۔ لیکن سوائے خاموشی کے کوئی جواب نہ ملا۔ دنیا کو کیاہو گیا ہے۔ فا لیٰ اﷲ المشتکی!
	حضرت مولانا پروفیسر ساجد میر خوب آدمی ہیں۔ عرصہ ہوا اپنے مخدوم مولانا محمد ابراہیم میرؒ سیالکوٹی کی لائبریری دیکھنے کے لئے اجازت طلب کی۔ کئی بار خطوط کا جواب نہ ملا۔ پھر خود تاریخ مقرر کر کے حاضری کا فقیر نے اعلان پر مشتمل عریضہ لکھا۔ جواب ملا لائبریری بن رہی ہے۔ کچھ عرصہ بعد قابل استفادہ ہوگی۔ چنانچہ چھ ماہ بعد خود جا دھمکا۔ پروفیسر صاحب تو موجود نہ تھے۔ ان کے بعد جو صاحب لائبریری سے استفادہ کی اجازت کے مجاز تھے انہوں نے مولانا ثناء اﷲ امرتسریؒ کے رسائل پر مشتمل احتساب قادیانیت کی جلد دیکھ رکھی تھی۔ یہ نسبت کام کر گئی۔ انہوں نے آنکھوں پر بٹھایا (افسوس کہ اس محسن کا نام یاد نہیں ہے۔ جس حالت میں ہیں اﷲ تعالیٰ انہیں خوش رکھیں) لائبریری میں داخلہ کی اجازت مل گئی۔ تمام تھکاوٹ دروازہ سے باہر رکھ کر تازہ دم اندر قدم رکھا۔ متعلقہ حصہ لائبریری دیکھا تو پھر کمر ٹوٹ گئی کہ مکمل رسائل وہاں بھی موجود نہیں تھے۔ جو موجود تھے انہوں نے فوٹو کرادئیے۔ غالباً اس سفر میں حضرت مولانا فقیر اﷲ اختر کی ہمراہی کا مجھے شرف حاصل تھا۔ اب سالہاسال بعد میسر آجانے والے رسال کی اشاعت کی باری آئی ہے۔ مالا یدرک کلہ لایترک کلہ کے فارمولا کے تحت ان رسائل کو شامل اشاعت کر رہے ہیں۔ لیکن ’’آج میرے دل میں درد سوا ہے‘‘ کے تحت جان نکلی جارہی ہے کہ کاش تمام رسائل مل جاتے۔ ہمیں کل بارہ رسائل میسر آئے۔ 
	رسالہ فص ختم النبوۃ پر سلسلہ تبلیغ نمبر۲۸ درج ہے۔ باقی کہاں؟ ایک رسالہ پر کھلی چٹھی نمبر۲ ہے۔ پہلی چٹھی نہ مل سکی۔ ایک رسالہ تردید مغالطات مرزائی نمبر۲ درج ہے۔ پہلا نمبر اور اس کے بعد والے نہ مل سکے۔ مل جاتے تو سونے پر سوہاگہ ہوتا۔ اس کتاب کی اشاعت کے بعد کوئی کرم فرماحاتم طائی کے ریکارڈ کو توڑ دے تو وہ بھی کسی جلد میں شائع کر دیںگے۔ ورنہ کم ترک الاولون للاخرون ہی پر معاملہ چھوڑتے ہیں۔ جو بارہ رسائل ملے وہ یہ ہیں۔
۱…	فبہت الذی کفر: یہ فروری۱۸۹۸ء میں شائع ہوا۔ صدر بازار سیالکوٹ میں قادیانی عبادت گاہ کے ابویوسف مبارک قادیانی سے آپ کی گفتگو ہے۔ قادیانی امام کو چاروں شانے چت کیاگیا ہے۔ پڑھیں گے جھوم اٹھیںگے۔
۲…	الخبر الصحیح عن قبر المسیح: ۱۹۰۸ء میں شائع ہوا۔ مرزاقادیانی کا دعویٰ کہ مسیح علیہ السلام کی قبر سری نگر کشمیر میں ہے۔ یہ ایسا دعویٰ بدیہہ البطلان ہے کہ تینوں سماوی مذاہب کے پیروکاروں میں سے ایک شخص بھی اس کا قائل نہیں۔ مولانا مرحوم نے قرآن وسنت اور حالات ومشاہدات سے اس دعویٰ کو باطل قرار دیا ہے۔ مختصر مگر جامع، بقامت کہتر وبقیمت بہتر، کا مصداق ہے۔

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اجمالی فہرست… احتساب قادیانیت جلد۱۹ عرض مرتب ۳ ۱… فبہت الذی کفر حضرت مولانا حافظ محمد ابراہیم میر سیالکوٹی ؒ ۱۱ 6 1
3 ۲… الخبر الصحیح عن القبر المسیح علیہ السلام ؍؍ ؍؍ ۲۱ ۳… قادیانی مذہب بمع ضمیمہ جات خلاصہ مسائل قادیانیہ ؍؍ ؍؍ ۳۹ ۴… صدائے حق ؍؍ ؍؍ ۵۵ ۵… فیصلہ ربانی برمرگ قادیانی ؍؍ ؍؍ ۶۷ ۶… ختم نبوت اور مرزائے قادیان ؍؍ ؍؍ ۷۷ ۷… فص خاتم النبوۃ بعموم وجامعۃ الشریعۃ ؍؍ ؍؍ ۸۷ ۸… کشف الحقائق روئیداد مناظرات قادیانیہ ؍؍ ؍؍ ۱۰۷ ۹… امام زمان، مہدی منتظر، مجدد دوراں ؍؍ ؍؍ ۱۸۷ ۱۰… کھلی چٹھی نمبر۲ ؍؍ ؍؍ ۲۵۱ ۱۱… تردید مغالطات مرزائیہ نمبر۲ ؍؍ ؍؍ ۲۶۵ ۱۲… مسئلہ ختم نبوت ؍؍ ؍؍ ۲۷۱ ۱۳… اغلاط ماجدیہ حضرت مولانا مفتی عبداللطیف رحمانی ؒ ۲۸۳ ۱۴… تذکرہ سیدنا یونس علیہ السلام ؍؍ ؍؍ ۳۱۵ ۱۵… چشمۂ ہدایت ؍؍ ؍؍ ۳۴۷ ۱۶… برق آسمانی برخرمن قادیانی حضرت مولانا ظہور احمد بگویؒ ۳۹۱ 7 1
4 عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت نے اکابرین کے ردقادیانیت پر رسائل کے مجموعہ جات کو شائع کرنے کا کام شروع کیا ہے چنانچہ: ض… جلد1 حضرت مولانا لال حسین اخترؒ ض… جلد2 مولانامحمدادریس کاندھلویؒ ض… جلد3 مولاناحبیب اﷲ امرتسریؒ ض… جلد4 حضرت کشمیریؒ‘حضرت تھانویؒ‘حضرت عثمانیؒ‘حضرت میرٹھیؒ ض… جلد5 مولاناسید محمدعلی مونگیریؒ ض… جلد6 قاضی سلیمان منصورپوریؒ‘پروفیسریوسف سلیم چشتیؒ ض… جلد7 مولانا سیدمحمدعلی مونگیریؒ ض… جلد8 مولاناثناء اﷲ امرتسریؒ ض… جلد9 مولاناثناء اﷲ امرتسریؒ ض… جلد10 مولانامرتضیٰ حسن چاندپوریؒ ض… جلد11 جناب بابوپیربخش لاہوریؒ ض… جلد12 جناب بابوپیربخش لاہوریؒ ض… جلد13 مولانا مفتی محمدشفیع ؒ‘مولاناشمس الحق افغانیؒمولانا حفظ الرحمن سیوہارویؒ ض… جلد14 جناب ابو عبیدہ نظام الدینؒ بی اے ض… جلد15 حضرت مدنیؒ، حضرت لاہوریؒ، مولانا مفتی محمودؒ، حضرت ہزارویؒ ض… جلد16 حضرت جالندھریؒ، حضرت بنوریؒ، مولانا تاج محمودؒ، مولانا عبدالرحیمؒ ض… جلد17 مولانا عبدالغنی پٹیالویؒ، مولانا نور محمدخانؒ ض… جلد18 مولانامحمدمنظورنعمانی ؒ،مولانامحمدیعقوب پیٹالویؒ، علامہ نصیربی اےؒ ض… جلد19 مولانامحمدابراہیم میرسیالکوٹیؒ، مولاناعبداللطیف رحمانیؒ، مولانا ظہوراحمد بگویؒ کے مجموعہ رسائل پر مشتمل ہیں! 8 1
Flag Counter