جدوجہد میں آپ کے دست وبازو حضرت مولانا عبدالرحمن میانویؒ تھے۔ جو ان دنوں حزب الانصار کے ناظم تبلیغ تھے۔ مولانا عبدالرحمن میانویؒ مجلس تحفظ ختم نبوت کے بانیوں میں سے تھے۔ اسی طرح مناظرین میں حضرت مولانا لال حسینؒ اختر بھی تھے۔ یہ بھی مجلس کے نہ صرف بانی رہنمائوں میں سے تھے بلکہ مجلس کے چوتھے امیر مرکزیہ بھی منتخب ہوئے۔
اس کتاب میں مولانا ظہور احمد بگویؒ، مولانا لال حسینؒ اختر، مولانا مفتی محمد شفیع سرگودھویؒ، حضرت مولانا محمد اسماعیل دامانی خوشابیؒ اور دوسرے اکابر کی جہاد آخریں دو ماہ کی جدوجہد کی سرگذشت قلمبند کی گئی ہے۔ مولانا ظہور احمد بگویؒ نے اس روئیداد کو تحریر فرمایا اور یوں اعمال نامہ مرزا اور مناظروں وجلسوں کی روئیداد پر مشتمل یہ کتاب ہے۔
مولانا نے مناظروں کی روئیداد پہلے حصہ میں بیان فرمادی اور ان مناظروں، قادیانیوں کے اعتراضات اور مسلمانوں کے جوابات ودلائل کو یکجا ابواب قائم کر کے دوسرے حصہ میں شائع کیا۔ اس کتاب کے دوسرے حصہ میں باب اوّل حیات مسیح علیہ السلام شائع ہوا۔ اس میں حیات مسیح علیہ السلام پر قرآن وسنت سے چالیس دلائل بیان کئے اور ان پر قادیانی اعتراصات کے جوابات تحریر فرمائے۔
افسوس کہ دوسرا باب ختم نبوت اور تیسرا باب کذب قادیانی اس کتاب میں شامل نہیں۔ نہ معلوم کہ آپ تحریر نہ کر پائے۔ یا یہ کہ وہ اشاعت پذیر نہ ہوئے۔ کچھ نہیں کہا جاسکتا اس لئے کہ شمس الاسلام بھیرہ کے فائیل چھان مارے۔ پوری لائبریری کنگھال ڈالی ان کے خاندان کے حضرات کے دروازہ پر بھیرہ میں عالمی مجلس کے فاضل مبلغ مولانا عبدالحکیم نعمانی تشریف لے گئے۔ مگر کوئی مسودہ نہ مل سکا۔ بظاہر یہی لگتا ہے کہ جتنا لکھا وہ شائع ہوگیا جو ہمارے مشعل راہ ہے۔ باقی دو باب نہ لکھ سکے، زندگی نے وفانہ کی۔ اتنی ایمان پرور جدوجہد ان حضرات کا ہی حصہ تھی۔ پڑھئیے اور سردھنئے، میں نے احتساب قادیانیت کی کسی جلد میں کسی خاص کتاب کو پڑھنے کے لئے عندیہ نہیں دیا۔ اس لئے کہ وہ سب پڑھنے کی چیزیں ہیں۔ البتہ مناظروں کی روئیداد اور قادیانیوں کے تعاقب کی کہانی جو اس کتاب میں ہے، پڑھنے کے لئے مناظرین ومبلغین سے ضرور درخواست کرتا ہوں۔ چلو آپ پڑھیں نہ پڑھیں میں اسی پر اجازت چاہتا ہوں۔
خاکپائے! مولانا حافظ محمد ابراہیم میرؒ سیالکوٹی
مولانا مفتی عبداللطیف ؒرحمانی، مولانا ظہور احمد بگویؒ
العارض! فقیر اﷲ وسایا، ۱۳؍مئی۲۰۰۷ء
بسم اﷲ الرحمن الرحیم!
اجمالی فہرست… احتساب قادیانیت جلد۱۹
عرض مرتب ۳
۱… فبہت الذی کفر حضرت مولانا حافظ محمد ابراہیم میر سیالکوٹی ؒ ۱۱