Deobandi Books

احتساب قادیانیت جلد 19 ۔ غیر موافق للمطبوع - یونیکوڈ

10 - 451
	ان آیات اربعہ سے ایک اور بڑا عجیب نتیجہ بھی نکلتا ہے کہ ہمیں ہر حال میں صحابہؓ کے نقش قدم پر چلنا چاہئے۔ خصوصاً ایمانیات ومتعقدات میں۔
صدر بازاری…	(بڑی خوشی سے) واہ جی عجیب استدلال ہیں۔ خوب آپ انہیں مہرنمیروز کی طرح مکان مرتفع پر چڑھ کر بیان کریں کسی کو مجال دم زدن نہ ہوگی۔
	اس کے بعد کچھ دیر تک خاموشی رہی بعدش صدربازاری نے مجھ سے قادیانی کی نسبت کچھ سلسلۂ گفتگو ہلانا چاہا۔ جس پر میں نے کہا کہ میں یہاں بحث کے ارادہ پر نہیں آیا۔ اتفاقاً آگیا ہوں۔ اس لئے آپ مجھے معاف فرمائیں اور نیز بحث سے ضد اور تعصب بڑھتا ہے۔ لہٰذا مناسب بھی نہیں۔ ہاں اگر آپ چاہیں تو کچھ دلائل نزول نبی اﷲ، مسیح بن مریم علیہ السلام کے جو اﷲتعالیٰ نے اس عاجز کو سمجھائے ہیں۔ آپ پر پیش کرتا ہوں۔ آپ بوقت فراغت اس پر اپنے فکر رساوتدبر کے بعد مجھ کو مطلع کرنا۔
صدر بازاری…	اچھا تو وہ مجھ کو لکھا دو۔
راقم…	 لکھنے کی کچھ ھاجت نہیں۔ آپ ان کو یاد رکھ سکتے ہیں۔
صدر بازاری…	نہیں جی ضرور لکھادو۔ لکھی بات بوقت تدبر مستحضر رہتی ہے۔
راقم…	اچھا لکھئے! پہلی دلیل تو وہی اتباع صحابہؓ ہے۔ جو آپ بڑی خوشی سے مان چکے ہیں۔ اگر صحابہؓ مسیح نبی اﷲ مذکور فی القرآن کے نزول کو مانتے تھے تو بس ہمیں بھی وہی ماننا چاہئے اور اگر کسی مثیل کے منتظر تھے تو اس کی دلیل درکار ہے۔
صدر بازاری حیران رہ گیا اور بڑی تندی اور چالاکی سے کہنے لگا کہ نہیں میں نے تو اجمالی طور پر کہا تھا۔ تفصیلی طور پر نہیں مانا تھا۔ اگر مجھے آپ کا یہ پیچ پہلے معلوم ہوتا تو میں کچھ مستثنیات بیان کرلیتا۔ اچھا پیچ وہیرپھیر میں لا کر مجھے قابو کرنا چاہتے ہو۔ مگر میں بھی تمہارے قابو نہیں آنے کا۔ کبھی ادھر دولتا مار کر نکل جاتا ہوں کبھی ادھر، اور پیروں سے اشارہ بھی کیا۔
راقم…	بڑے افسوس سے عرض کرتا ہوں کہ آپ بات کر کے پھر پھر جاتے ہیں۔ شان اہل علم سے بہت بعید ہے، بازاری لوگ بھی تو اسے عادت قبیحہ جانتے ہیں۔ معلوم نہیں آپ کو اس پھر جانے کی قباحت میں کیوں تردد ہے اور نیز یہ عرض ہے کہ آپ اپنی مثال تو اچھی بیان کریں ۔ ایسی بری مثالیں نہیں چاہئیں۔
	صدر بازاری نے بحکم    ؎
چو حجت نماند جفا جوئے را
بہ پر خاش درہم نہد روئے را
	اپنی امامت کے گھمنڈ میں آکر مجھے گرم گرم باتیں کیں تاکہ میں دب کر ٹل جاؤں۔ مگر چونکہ صید دردام کا معاملہ تھا۔ میں نے نہایت ہی لینت سے کیا اچھا اگر آپ ایسے ہی مغلوب الغضب ہیں تو مجھے معاف فرمائیں۔ میں نے پہلے ہی عرض کردیا تھا کہ بحث سے فائدہ کوئی معتد بہا نہیں ہوا کرتا۔ آپ بعد تدبر وتفکر کے مجھے اطلاع دیں۔
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اجمالی فہرست… احتساب قادیانیت جلد۱۹ عرض مرتب ۳ ۱… فبہت الذی کفر حضرت مولانا حافظ محمد ابراہیم میر سیالکوٹی ؒ ۱۱ 6 1
3 ۲… الخبر الصحیح عن القبر المسیح علیہ السلام ؍؍ ؍؍ ۲۱ ۳… قادیانی مذہب بمع ضمیمہ جات خلاصہ مسائل قادیانیہ ؍؍ ؍؍ ۳۹ ۴… صدائے حق ؍؍ ؍؍ ۵۵ ۵… فیصلہ ربانی برمرگ قادیانی ؍؍ ؍؍ ۶۷ ۶… ختم نبوت اور مرزائے قادیان ؍؍ ؍؍ ۷۷ ۷… فص خاتم النبوۃ بعموم وجامعۃ الشریعۃ ؍؍ ؍؍ ۸۷ ۸… کشف الحقائق روئیداد مناظرات قادیانیہ ؍؍ ؍؍ ۱۰۷ ۹… امام زمان، مہدی منتظر، مجدد دوراں ؍؍ ؍؍ ۱۸۷ ۱۰… کھلی چٹھی نمبر۲ ؍؍ ؍؍ ۲۵۱ ۱۱… تردید مغالطات مرزائیہ نمبر۲ ؍؍ ؍؍ ۲۶۵ ۱۲… مسئلہ ختم نبوت ؍؍ ؍؍ ۲۷۱ ۱۳… اغلاط ماجدیہ حضرت مولانا مفتی عبداللطیف رحمانی ؒ ۲۸۳ ۱۴… تذکرہ سیدنا یونس علیہ السلام ؍؍ ؍؍ ۳۱۵ ۱۵… چشمۂ ہدایت ؍؍ ؍؍ ۳۴۷ ۱۶… برق آسمانی برخرمن قادیانی حضرت مولانا ظہور احمد بگویؒ ۳۹۱ 7 1
4 عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت نے اکابرین کے ردقادیانیت پر رسائل کے مجموعہ جات کو شائع کرنے کا کام شروع کیا ہے چنانچہ: ض… جلد1 حضرت مولانا لال حسین اخترؒ ض… جلد2 مولانامحمدادریس کاندھلویؒ ض… جلد3 مولاناحبیب اﷲ امرتسریؒ ض… جلد4 حضرت کشمیریؒ‘حضرت تھانویؒ‘حضرت عثمانیؒ‘حضرت میرٹھیؒ ض… جلد5 مولاناسید محمدعلی مونگیریؒ ض… جلد6 قاضی سلیمان منصورپوریؒ‘پروفیسریوسف سلیم چشتیؒ ض… جلد7 مولانا سیدمحمدعلی مونگیریؒ ض… جلد8 مولاناثناء اﷲ امرتسریؒ ض… جلد9 مولاناثناء اﷲ امرتسریؒ ض… جلد10 مولانامرتضیٰ حسن چاندپوریؒ ض… جلد11 جناب بابوپیربخش لاہوریؒ ض… جلد12 جناب بابوپیربخش لاہوریؒ ض… جلد13 مولانا مفتی محمدشفیع ؒ‘مولاناشمس الحق افغانیؒمولانا حفظ الرحمن سیوہارویؒ ض… جلد14 جناب ابو عبیدہ نظام الدینؒ بی اے ض… جلد15 حضرت مدنیؒ، حضرت لاہوریؒ، مولانا مفتی محمودؒ، حضرت ہزارویؒ ض… جلد16 حضرت جالندھریؒ، حضرت بنوریؒ، مولانا تاج محمودؒ، مولانا عبدالرحیمؒ ض… جلد17 مولانا عبدالغنی پٹیالویؒ، مولانا نور محمدخانؒ ض… جلد18 مولانامحمدمنظورنعمانی ؒ،مولانامحمدیعقوب پیٹالویؒ، علامہ نصیربی اےؒ ض… جلد19 مولانامحمدابراہیم میرسیالکوٹیؒ، مولاناعبداللطیف رحمانیؒ، مولانا ظہوراحمد بگویؒ کے مجموعہ رسائل پر مشتمل ہیں! 8 1
Flag Counter