یہ کتاب ماہ اکتوبر۱۹۲۷ء میں پہلی بار شائع ہوئی۔ اس میںآپ نے مرزاقادیانی کے نکاح آسمانی (محمدی بیگم) کے واقعہ کی تفصیلات کو ایسے انداز میں مرتب کردیا ہے کہ اس کی کوئی جزئی چھوٹنے نہیں پائی۔ مرزا کے الہام، اقرار اور خود اس کے قائم کردہ معیاروں کی رو سے مرزاقادیانی کے کذب اور اس کے عقائد کو شریعت اسلامیہ کے مخالف ثابت کیا ہے۔
۲… عشرہ کاملہ
عشرہ کاملہ دراصل تحقیق لاثانی کا ہی حصہ دوم ہے۔ جسے الگ نام ’’عشرہ کاملہ‘‘ سے شائع کیاگیا۔ دونوں کتابیں اپنے اندر یہ شان امتیازی رکھتی ہیں کہ ان پر حضرت مولانا خلیل احمد محدث سہارنپوریؒ کی تقریظ ہے۔ یہ اوّلاً۱۳۴۶ھ میں شائع ہوئی۔ بعد میں ریحانۃ الہند حضرت شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا کاندھلویؒ نے کتب خانہ یحیوی مدرسہ مظاہر علوم سہارنپور سے ان کو شائع کیا۔
مجلس تحفظ ختم نبوت کو یہ سعادت بھی حاصل ہے کہ ان دونوں کتابوں کا سو، سو نسخہ انڈیا سے حضرت شیخ الحدیث نور اﷲ مرقدہ نے پاکستان میں تقسیم کے لئے مرکز ملتان میں بھجوایا۔ اس لحاظ سے یہ دونوں کتابیں ہمارے لئے ’’تبرکات اکابر‘‘ کا درجہ رکھتی ہیں۔ حضرت مولانا خلیل احمد سہارنپوریؒ، حضرت شیخ الحدیث سہارنپوریؒ کے ہاں سے جن کتابوں نے شرف قبولیت کا اعزاز حاصل کیا ہو وہ ہمارے لئے کس درجہ تسکین قلب کا باعث ہوسکتی ہیں۔ امید ہے کہ قارئین سے جو عرض کرنا چاہئے تھا وہ عرض کردیا ہے۔ ہاں البتہ کتاب عشرہ کاملہ کی یہ خوبی بھی ہے کہ اس کے دس فصل قائم کئے ہیں۔ ہر فصل میں دس دلائل ہیں۔ یوں مرزاقادیانی کے کذب پر اس کتاب میں سودلائل جمع کر کے مرزاقادیانی کو سو فیصد کذاب ودجال، مکار وعیار، مردود ومرتد ثابت کیاگیا ہے۔
قادیانیوں نے تفیہمات کے نام سے عشرہ کاملہ کا جواب شائع کیا۔ بارقۂ ضیغمیہ کے نام پر اس کا جواب الجواب علامہ نصیریؒ بی۔اے نے شائع کیا وہ بھی اس جلد میں اس کتاب کے ساتھ شامل اشاعت ہے۔ حق تعالیٰ شرف قبولیت سے سرفراز فرمائیں۔ آمین بحرمۃ النبی الکریم! فقیر! اﷲ وسایا، ۱۹؍ذی الحجہ۱۴۲۷ھ، بمطابق ۹؍جنوری۲۰۰۷ء
بسم اﷲ الرحمن الرحیم!
اجمالی فہرست… احتساب قادیانیت جلد۱۸
۱… قادیانیت پر غور کرنے کا سیدھا راستہ حضرت مولانا محمد منظور نعمانی ؒ ۷
۲… قادیانی کیوں مسلمان نہیں؟ ؍؍ ؍؍ ۳۵
۳… مسئلہ نزول مسیح وحیات مسیح علیہ السلام ؍؍ ؍؍ ۶۷
۴… کفر واسلام کے حدود اور قادیانیت ؍؍ ؍؍ ۱۰۳