Deobandi Books

احتساب قادیانیت جلد 18 ۔ غیر موافق للمطبوع - یونیکوڈ

4 - 425
۵…	تحقیق لاثانی			جناب شیخ محمد یعقوب پٹیالویؒ	۱۲۷
۶…	عشرہ کاملہ			        ؍؍        ؍؍		۳۱۹
۷…	بارقۂ ضیغمیہ			علامہ نصیری بھیرویؒ		۵۰۹




قادیانیت پر غور کرنے کا سیدھاراستہ
						مولانا محمد منظور نعمانی
تعارف
	جنوری ۱۹۵۳ء میں اس عاجز کو کانپور میںایک نجی مجلس میں قادیانیت پر ایک گفتگوکرنے کا اتفاق ہوا۔ جس میں، میں نے صرف یہی بتلایا تھا کہ مرزا غلام احمد قادیانی کو جانچنے کا اور قادیانیت پر غور کرنے کا سیدھا اور آسان راستہ کیا ہے؟۔ جس سے ہر عامی سے عامی بھی ان کو جانچ پرکھ سکے۔
	جب یہ گفتگو قلمبند ہوکر ماہنامہ الفرقان لکھنؤ میں شائع ہوئی تو بکثرت خطوط آئے کہ اس کو مستقل رسالہ کی شکل میں بھی شائع کیا جائے۔ بمبئی کے ایک تبلیغی ادارے کی طرف سے خصوصیت سے اس کا سخت تقاضا کیا گیا اور اس کے سیکرٹری صاحب نے بار بار لکھا۔ اﷲ تعالیٰ ان کو جزائے خیر دے۔ دراصل انہی کے مسلسل تقاضوں نے اس پر آمادہ کیا۔ ورنہ بالکل ارادہ نہ تھا۔ بہرحال اب اس رسالہ کی شکل میں اس کو شائع کیا جارہا ہے۔ اﷲ تعالیٰ اپنے بندوں کو اس سے فائدہ پہنچائے۔ اس کے مطالعہ کے وقت ناظرین کو یہ ملحوظ رکھنا چاہئے کہ پہلے یہ گفتگو ماہنامہ الفرقان میں شائع ہوئی تھی اور اسی کو بعینہ اس رسالہ کی شکل میں طبع کرایا گیا ہے۔
	اس گفتگو کے لب ولہجہ میں بھی ناظرین کو بعض مقامات پر شاید کچھ غیر متوقع قسم کی سختی محسوس ہو۔ لیکن اس کے لئے یہ عاجز کسی معذرت کی ضرورت نہیں سمجھتا۔ جو شخص مرزا غلام احمد قادیانی اور ان کی امت کے بارہ میں وہ جانتا ہے جو یہ عاجز جانتا ہے اس کی گفتگو میں اگر ان لوگوں کے بارہ میں سختی ہوجائے تو دوسروں کو اسے معذور سمجھنا چاہئے۔
					محمدمنظور نعمانی… ذیقعدہ۱۳۷۲ھ
تمہید
بسم اﷲ الرحمن الرحیم!

Flag Counter