Deobandi Books

احتساب قادیانیت جلد 18 ۔ غیر موافق للمطبوع - یونیکوڈ

2 - 425
عرض مرتب
بسم اﷲ الرحمن الرحیم!
	نحمدہ ونصلی علیٰ رسولہ الکریم۰ امابعد! احتساب قادیانیت کی اس جلد (۱۸ویں) میں حضرت مولانا محمد منظور نعمانی  ؒ (لکھنؤ)، جناب شیخ محمد یعقوب سنوری پٹیالویؒ اور جناب علامہ نصیریؒ بھیروی کے ردقادیانیت پر سات کتب ورسائل شائع کرنے کی اﷲ رب العزت نے توفیق سے سرفراز فرمایا ہے۔ جن کے نام درج ذیل ہیں۔
	۱…	قادیانیت پر غور کرنے کا سیدھا راستہ     حضرت مولانا محمد منظور نعمانی  ؒ
	۲…	قادیانی کیوں مسلمان نہیں؟	            ؍؍       ؍؍	
	۳…	مسئلہ نزول مسیح وحیات مسیح علیہ السلام	            ؍؍        ؍؍
	۴…	کفر واسلام کے حدود اور قادیانیت	            ؍؍        ؍؍
	۵…	تحقیق لاثانی		      جناب شیخ محمد یعقوب پٹیالویؒ	
	۶…	عشرہ کاملہ			            ؍؍        ؍؍
	۷…	بارقۂ ضیغمیہ		      علامہ نصیری بھیرویؒ
	حضرت مولانا محمد منظور نعمانی  ؒ اکابر دیوبند میں سے تھے۔ حضرت مولانا محمد انور شاہ کشمیریؒ کے شاگرد، دارالعلوم دیوبند کی شوریٰ کے رکن، ماہنامہ الفرقان لکھنؤ کے بانی مدیر اور متعدد کتابوں کے مصنف تھے۔ آپ کی فن حدیث میں سات جلدوں پر مشتمل معارف الحدیث ایک یادگار کتاب ہے۔ آپ مصنف وخطیب ہونے کے علاوہ مناظر اور متکلم بھی تھے۔ آپ کے ردقادیانیت پر چار رسائل اس جلد میں شائع کرنے کی سعادت حاصل کر رہے ہیں۔ ہر رسالہ کا خود مصنف مرحوم نے اپنے قلم سے تعارف لکھا ہے۔ لو ہماری چھٹی ہوگئی۔
تعارف تحقیق لاثانی وعشرہ کاملہ
	جناب شیخ محمد یعقوبؒ پٹیالہ کے باسی تھے۔ آپ کی ردقادیانیت پر دو کتابیں ہمیں میسر آئیں۔ اس جلد میں شائع کرنے کی سعادت حاصل کر رہے ہیں۔
	۱…	تحقیق لاثانی

Flag Counter