نوٹ! اس حدیث میںکس وضاحت سے حضورﷺ نے اعلان فرمایا ہے کہ میں سب سے آخر نبی ہوں میرے بعد کسی کو منصب نبوت نہیں ملے گا اور تم آخری امت ہو تمہارے بعد کوئی اور امت نہ ہوگی۔ پس سلسلہ منصب نبوت ختم ہوگیا۔
۸… ’’عن ابی ہریرۃؓ عن النبیﷺ فی قول اﷲ عزوجل واذ اخذنا من النبیین میثاقھم ومنک ومن نوح الایۃ قال کنت اوّل النبیین فی الخلق واخرھم فی البعث (رواہ ابن ابی حاتم وابن مردویہ وابو نعیم فی الدلائل ص۴۲ حدیث نمبر۳، والدیلمی وابن عساکر وابن ابی شیبہ وابن جریر وابن سعد، تفسیر ابن کثیر ج۶ ص۳۴۲ ، ودرمنثور ج۵ ص۱۸۴، کنزالعمال ج۱۱ ص۲۵۲ حدیث ۳۲۱۲۶)‘‘ {ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ حضورﷺ نے آیت اذاخذنا من النبیین میثاقھم کی تفسیر میں فرماتے ہوئے فرمایا کہ میں باعتبار اصل خلقت کے تو پہلا نبی ہوں اور بعثت میں سب سے آخر میں ہوں۔}
۹… ’’عن ابی ذرؓ قال قال رسول اﷲﷺ یااباذرؓ اوّل الانبیاء اٰدم واٰخرھم محمد (رواہ ابن حبان فی صحیحہ وتاریخہ سنہ۱۰ھ وابونعیم فی الحلیۃوابن العساکر والحکیم الترمذی از کنز العمال ج۱۱ ص۴۸۰ حدیث نمبر۳۲۲۶۹)‘‘ {ابوذرؓ سے روایت ہے کہ رسول اﷲﷺ نے فرمایا اے ابوذرؓ نبیوں میں سب سے پہلا نبی آدم علیہ السلام ہے اور سب سے آخری نبی محمدؐ ہے۔}
۱۰… ’’عن انسؓ رفعہ ان الرسالۃ والنبوۃ قد انقطعت ولا نبی ولا رسول بعدی ولکن بقیت المبشرات قالو اما المبشرات قال رؤیا المسلمین جزء من اجزاء النبوۃ (اخرجہ ابو یعلی فتح الباری شرح صحیح بخاری ج۱۲ ص۳۳۲ باب المبشرات)‘‘ {انسؓ سے روایت ہے کہ حضورﷺ نے فرمایا کہ رسالت اور نبوت منقطع ہو گئی میرے بعد نہ کوئی نبی ہوسکتا ہے نہ رسول لیکن مبشرات باقی رہ گئے ہیں۔ صحابہؓ نے عرض کیا مبشرات کیا ہیں۔ حضورﷺنے فرمایا مسلمانوں کو خواب جو کہ نبوت کے اجزاء میں سے ایک جز ہیں۔}
نوٹ! اس حدیث سے معلوم ہوا کہ نبوت اور رسالت کی حقیقت منقطع ہوگئی اور نبوت کی حقیقت کے اجزاء میں سے ایک جزباقی ہے اس میںالہام وکشف تام وتعریفات مادون وحی نبوت سب داخل ہیں۔ کیونکہ وحی نبوت کے مقابلے میں یہ سب بمنزلہ خواب کے ہیں اور نیز الہام وغیرہ اکثر غنودگی کی حالت میں ہوتے ہیں اور باتفاق عقلاء تاوقت یہ کہ کسی شیٔ کی حقیقت کے تمام اجزاء موجود نہ ہوں وہ حقیقت موجود نہیں ہوسکتی۔ صرف کسی ایک جز کے پائے جانے سے کل نہیں پایا جاسکتا۔ تلک عشرۃ کاملۃ!
تنبیہ! بوجہ اختصار میں نے دس حدیثیں پیش کی ہیں اور ایک حدیث صحیح مسلم نمبر۲ کے ضمن میں آگئے ورنہ ختم نبوت میں چونسٹھ صحابہؓ سے تقریباً ۱۵۰ احادیث مروی ہیں۔
عقیدہ ختم نبوت جزو ایمان اور کلمہ شہادت کا جزو ہے
۱… حاکم نے (مستدرک ج۴ ص۲۲۴، ۲۲۵ حدیث نمبر۴۹۹۹ باب تبنی رسول اﷲﷺزید بن حارثہ) میں زید بن حارثہؓ سے روایت کیا ہے۔ ’’عن زید بن حارثۃؓ فی قصۃ طویلۃ لہ حین جاء ت عشیرتہ یطلبونہ من عندرسول اﷲﷺ بعد ما اسلم فقا لو الہ امض معنا یازید فقال ماارید برسول اﷲﷺ بدلا ولا غیرہ احد فقالوا یامحمد انا معطوک بھذا الغلام دیاتٍ فسئل ماشئت فانا حاملوہ