آخر الذکر رسالہ کو ہم ’’فتاوی ختم نبوت ج۳ ص۲۱۵ تاص۲۳۴‘‘ میں شائع کر چکے ہیں۔ اس لئے اس جلد میں یہ شامل اشاعت نہیں۔ باقی رسائل ۱تا۵، اس جلد میں شائع کرنے کی سعادت حاصل کر رہے ہیں۔ کل ہند مجلس تحفظ ختم نبوت کے ناظم اعلیٰ، دار العلوم دیوبند کے نائب مہتمم واستاذ الحدیث حضرت مولانا قاری محمد عثمان صاحب منصوری پوری دامت برکاتہم نے اختلافات مرزا (تناقضات مرزا) کی اشاعت دیوبند ۱۹۸۶ء کے مقدمہ میں مصنف مرحوم کے ساتویں رسالہ ’’امراض مرزا‘‘ کا بھی ذکر فرمایا ہے۔ وہ ہمیں میسر نہیں آسکا۔ تلاش بسیار کے باوجود اسے شامل نہیں کر سکے۔
مصنف رسائل ھذا! حضرت مولانا نور محمد صاحب ٹانڈویؒ بہت بڑے مناظر، مدرس اور مبلغ تھے۔ مدرسہ مظاہر العلوم سہارنپور سے ۱۳۴۳ھ میں دورہ حدیث شریف سے فراغت حاصل کی۔ برکۃ الہند حضرت مولانا خلیل احمد سہارنپوریؒ اور حضرت مولانا عبداللطیف سہارنپوری کے فاضل اجل شاگرد تھے۔ سیاسیات میں حضرت شیخ الاسلام مولانا سید حسین احمد مدنیؒ کے پیرو تھے۔ جمیعۃ علماء ہند کے ممتاز رہنما تھے۔ ۱۹۳۰ء میں حضرت مدنیؒ کے ہاتھ پر جان کی بیعت کی۔ متعدد بار قیدوبند کے مراحل سے گذرے۔ فتنہ قادیانیت کا تحریر وتقریر کے ذریعہ مقابلہ کیا۔ کراچی سے خیبر، دہلی سے بمبئی تک قادیانی فتنہ کے خلاف آپ نے جدوجہد کی۔ ملایا، سنگاپور، فرانس، کینیا، افریقہ تک قادیانیت کا تعاقب کیا اور خوب کیا۔ اپنے دور میں ردقادیانیت کا آپ عنوان تھے۔ یگانہ روز گار، فاضل اجل، مناظر اسلام کے رشحات قلم کو شائع کرنے کی سعادت پر اﷲ رب العزت کا لا تعد ولاتحصیٰ شکر بجا لاتے ہیں۔ فلحمدللّٰلہ اولاً وآخراً اﷲ رب العزت،حضرت مولانا عبدالغنی پٹیالویؒ ، حضرت مولانا نور محمد خان ٹانڈویؒ ہر دو حضرات کی قبور پر اپنی رحمتوں کی موسلا دھار بارش نازل فرمائیں اور کل روز جزاء ان کی رفاقت کا ہم مسکینوں کو شرف نصیب فرمائیں۔
خاکپائے ہر دو اکابر ! فقیر اﷲوسایا، ملتان ۲۳؍شوال۱۴۲۷ھ ،۱۶؍نومبر ۲۰۰۶ء
تفصیلی فہرست کتاب اسلام اور قادیانیت
مقدمہ ناشر ۴
عرض مرتب ۵
دیباچہ ۱۳
مسلمانوں کا عقیدہ نمبر۱… ختم نبوت ۱۷
قرآن کریم کی آیت … ختم نبوت ۱۷
ختم نبوت پر ۱۶؍آیات قرآنی ۱۹
خاتم النبیین کی لغوی تحقیق ۲۴
خاتم النبیین کی تفسیری شہادتیں ۲۷