سابق کے متغیر اور محرف اور اصل تعلیم مٹ جانے کے بعد شریعت سابقہ کی وحی کر کے اسی شریعت وکتاب سابق کی اقامت کے لئے مبعوث کیاجاتا ہے۔
تنبیہ! یہ سولہ آیتیں بطور اختصار کے ختم نبوت کے ثبوت اور تائید میں پیش کر دی گئیں ورنہ قرآن کریم میں سو(۱۰۰ ) سے زیادہ آیتیں ختم نبوت پر واضح طور پر دلالت کرنے والی موجود ہیں۔
لفظ خاتم النبیین کی لغوی تحقیقکتب لغت سے
(مفردات القرآن امام راغب اصفہانیؒ کے ص۱۴۲) میں ہے۔ ’’وخاتم النبیین لا نہ ختم النبوۃ ای تممہا بمجیئہ‘‘ {حضورﷺ کو خاتم النبیین اس لئے کہا ہے کہ آپؐ نے نبوت کو ختم کردیا ہے۔ یعنی آپؐ نے تشریف لاکر نبوت کو تمام فرمایا۔}
۲… صحاح جوہری میں ہے کہ والخاتم والخاتم بکسر التأ وفتحہا والخیتام والخاتام کلہ بمعنیً والجمع الخواتیم وخاتمۃ الشئی آخرہ ومحمدﷺ خاتم الانبیاء علیہم السلام‘‘ {خاتم ت کی زیر کے ساتھ اور خاتم ت کی زبر کے ساتھ اور خیتام اور خاتام سب کے ایک ہی معنی ہیں اور خواتیم جمع آتی ہے اور خاتمہ کے معنی آخر کے ہیں اور اسی معنی سے محمدﷺ خاتم الانبیاء ہیں۔}
۳… (کلیات ابی البقا ص۳۱۹) میںہے۔ ’’وتسمیۃ نبینا خاتم الانبیاء لان الخاتم اخر القوم قال اﷲ تعالیٰ ماکان محمد ابا احد من رجالکم ولکن رسول اﷲ وخاتم النبیین‘‘ {ہمارے نبیﷺ کا نام خاتم الانبیاء اس لئے رکھا ہے کہ خاتم آخر قوم کو کہتے ہیں۔ قول اﷲ تعالیٰ ماکان محمد ابا احد من رجالکم ولکن رسول اﷲ وخاتم النبیین! کے یہی معنی ہیں۔}
۴… المحکم لابن السیدہ میں ہے۔ ’’وخاتم کل شئی وخاتمتہ عاقبتہ واخرہ‘‘ {خاتم اور خامۃ ہر شے کے انجام اور آخر کو کہتے ہیں۔}
(منقول ازلسان العرب ج۴ ص۲۵)
۵… تہذیب الازہری میں ہے۔ ’’والخاتم والخاتم من اسماء النبیﷺ وفی التنزیل العزیز ما کان محمد ابا احد من رجالکم ولکن رسول اﷲ وخاتم النبیین… ازلسان العرب ج۴ ص۲۵‘‘ {خاتم اور خاتم نبی کریم ﷺ کے ناموں میں سے ہیں اور قرآن میں آیت خاتم النبیین کے معنی آخرالنبیین یعنی سب نبیوں میں آخری نبی کے ہیں۔ }
۶… (لسان العرب ج۴ ص۲۵) میں ہے۔ ’’خاتمہم وخاتمہم اٰخرھم عن اللحیانی ومحمدﷺ خاتم الانبیاء علیہ وعلیہم الصلوٰۃ والسلام ‘‘ {خاتم القوم اور خاتم القوم ت کے زیر اور زبر دونوں کے ساتھ آخر قوم کے ہیں یہ معنی لحیانی سے نقل کئے ہیں اور محمد ﷺ خاتم الانبیاء ہیں۔}
۷… (تاج العروس شرح قاموس ج۱۶ ص۱۹۱) میں ہے۔ ’’عن اللحیانی ومن اسمائہ علیہ السلام الخاتم والخاتم وھو الذی ختم النبوۃ بمجیئہ‘‘ {حضورﷺ کے اسماء میں سے الخاتم اور الخاتم بھی ہے اور خاتم وہ شخص ہے جس نے اپنے تشریف لانے سے نبوت کو ختم کر دیا ہو۔}