Deobandi Books

احتساب قادیانیت جلد 17 ۔ غیر موافق للمطبوع - یونیکوڈ

14 - 463
دعائیں قبول کروں گا۔ مگر شرکاء کے بارہ میں نہیں‘‘ کسی شخص کو اس کے جائز حق سے محروم کرنے کے واسطے دعاکرنا کہاں تک قرین انصاف اور شان نبوت کے مناسب ہے؟۔ اس کا فیصلہ خود ناظرین کر لیں۔ 
	ولادت ووفات: مرزاقادیانی کی پیدائش ۱۸۳۹ء یا ۱۸۴۰ء میں ہوئی اور ۲۶؍مئی ۱۹۰۸ء کو لاہور میں فوت ہوکر قادیان دفن کئے گئے۔ بتدریج مرزاقادیانی نے متعدددعوے کئے ۔ حقیقت یہ ہے کہ انہوں نے دعویٰ کرنے میں اس قدر دجل وفریب اور چالاکی سے کام لیا ہے کہ ان کی دوچار کتابوں کو دیکھ کر یہ معلوم کر لینا کہ وہ کون اور کیا تھے؟۔ ہر شخص کا کام نہیں ہے۔ مرزاقادیانی کی تالیفات تلبیس اورمتضاد باتوں سے پر ہیں۔ جب تک کہ اسلامی تعلیم سے کماحقہ واقفیت نہ ہو اور تیقظ وتدبر کے ساتھ ان کی کافی کتابوں کا مطالعہ نہ کیا جائے۔ ان کے دعوئوں اور دلائل کی حقیقت منکشف نہیں ہوسکتی۔ چونکہ مرزاقادیانی نے ملک کے سامنے اپنے آپ کو باکمال لوگوں کی صورت میں پیش کیا تھا۔ اس وجہ سے تمام چیزیں کراماتی رنگ میں ظاہر کرتے تھے۔ حامی سنت ماحی بدعت جامع منقول ومعقول حاوی فروع واصول حضرت مولانا مولوی عبدالغنیؒ خان صاحب پٹیالوی صدر مدرس مدرسہ عین العلم شاہ جہاں پور کی اس جدید تالیف کو جو آپ کے ہاتھوں میں ہے۔ پڑھ لینے کے بعد انشاء اﷲ تعالیٰ ہرفہیم پر روز روشن کی طرح واضح ہوجائے گا کہ شرعی نقطۂ نظر سے مرزاقادیانی کی حیثیت کیا ہے؟۔ مولانا موصوف نے اس کتاب میں مرزاقادیانی کے دعوئوں اور ان کے اصولی عقائد سے محققانہ بحث کی ہے۔ ۱۹۲۷ء میں محلہ تارین تکلی شاہ جہان پور کی مسجد پر مرزائیوں اور مسلمانوں میں جو مقدمہ درپیش تھا۔ جس میں کہ اہل اسلام ہائیکورٹ الہ آباد تک کامیاب رہے۔ اس میںآپ گواہ تھے اس سلسلہ میں آپ کو مرزاقادیانی کی تصنیفات اور دیگر موافق ومخالف کتابوں کے مطالعہ کا اتفاق ہوا۔ تمام چھان بین کے بعد آخر میں جس نتیجہ پر پہنچے اس کو مولانا موصوف نے بغرض افادہ عام اس کتاب  ۱؎  میں حوالہ قلم فرمایا ہے۔ مسلمانوں اور مرزائیوں کے عقائد علیحدہ علیحدہ درج ہیں۔ اسلامی عقائد کے ثبوت میں قرآن وحدیث اور اکابر امت کی تصریحات پیش کی گئی ہیں اور مرزائی عقائد کے بیان میں مرزاقادیانی اور ان کے خلیفہ وغیرہ کی عبارات منقول ہیں۔ اس طریق سے ناظرین کو ہر دو فریق کے عقائد بیک وقت معلوم 

	۱؎  کتاب کے نام میں ہدایت کے صلہ میں عن تضمین معنی ابعادکی وجہ سے ہے۔ ’’کمافی قولہ تعالیٰ وما انت بھادی العمے عن ضلالتہم (النمل:۸۱)‘‘
کرنے میں بے حد سہولت ہوگی۔ کتاب اس قدر جامع ہے کہ اس کو پڑھ لینے کے بعد ناظرین بیسیوں کتابوں کے مطالعہ سے مستغنی ہوجائیں گے۔ 
	مرزائی مذہب کی تنقیح اور جانچ پڑتال میں کوئی بحث ایسی نہ ہوگی جس پر اس میں کافی روشنی نہ ڈالی گئی ہو۔ ختم نبوت اور حیات مسیح کی بحث خاص طور پر قابل دید ہے۔ ممکن ہے کہ بعض صاحبان کو کتاب ضخیم نظر آئے لیکن جن حضرات نے مرزائی رسائل اور ان کے قیل وقال کا مطالعہ کیا ہے وہ یقینا اس کو مختصر قرار دیں گے۔ حضرت مولانا نے عموماً مرزائیوں کے دلائل کا چھوٹے چھوٹے جملوں سے ابطال کیا ہے۔ بعض جگہ محض اشارات پر بھی اکتفاء کیا گیا ہے۔ ناظرین کو چاہئے کہ کتاب کا بغور مطالعہ فرمائیں۔ مرزائی صاحبان بھی نیک نیتی اور انصاف کے ساتھ اس کو پڑھیں اور حق واضح ہوجانے پر سچائی کو قبول کرلیں۔ خداورسولﷺ کے مقابلہ میں ضد اور نفسانیت پر قائم رہنا مدد دینے کی بات ہے۔ واﷲ الموفق والمعین!
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 مہ ناشر ۴ عرض مرتب ۵ دیباچہ ۱۳ مسلمانوں کا عقیدہ نمبر۱… ختم نبوت ۱۷ قرآن کریم کی آیت … ختم نبوت ۱۷ ختم نبوت پر ۱۶؍آیات قرآنی ۱۹ خاتم النبیین کی لغوی تحقیق ۲۴ خاتم النبیین کی تفسیری شہادتیں ۲۷ 3 1
3 ختم نبوت پر دس احادیث ۳۳ ختم نبوت اور کلمہ شہادت ۳۹ قادیانی وساوس کے جوابات ۳۹ وسوسہ اول… مہر سے نبی بنیںگے ۳۹ وسوسہ دوم… پہلے نبیوں کے خاتم ۴۳ وسوسہ سوم… الف لام عہد ۴۳ وسوسہ چہارم… استغراق عرفی ۴۴ وسوسہ پنجم… روحانی توجہ نبی تراش ۴۴ وسوسہ ششم… امایاتینکم رسل ۵۱ وسوسہ ہفتم… اﷲ یصطفی ۵۲ وسوسہ ہشتم… اھدنا الصراط المستقیم ۵۲ وسوسہ نہم… وآخرین منہم ۵۳ وسوسہ دھم… لا نبی بعدی میں لا نفی کمال ۵۵ وسوسہ یازدھم… چھیالیسواں حصہ ۵۵ وسوسہ دوازدھم… قول عائشہؓ ۵۶ وسوسہ سیزدھم… فلاکسریٰ بعدہ ۵۷ وسوسہ چہاردھم… لو عاش ابراھیم ۵۸ ختم نبوت پر اجماع امت کے حوالہ جات ۶۲ آپؐ کے بعد مدعی نبوت کافر ودجال ۶۸ اجماع پر مزید حوالہ جات ۶۸ منکر ضروریات دین کا حکم ۶۹ دعویٰ نبوت سے پہلے مرزا کا عقیدہ ۷۴ ختم نبوت اور مجدد الف ثانی ؒ ۷۵ ختم نبوت اور شاہ اسماعیل شہیدؒ ۷۷ 4 1
4 ختم نبوت اور مولانا نانوتویؒ ۷۸ ختم نبوت اور مولانا عبدالحیٔ لکھنویؒ ۸۰ ختم نبوت اور ابن عربی ،ؒ علامہ شعرانی ؒ ۸۱ نبوت ورسالت میں فرق ۹۷ قادیانی عقیدہ نمبر۱… اجرائے نبوت ۱۰۲ مرزاقادیانی کے دعویٰ کے سننین ۱۰۳ مرزاقادیانی کی دعویٰ نبوت میں پالیسی ۱۰۳ مرزاقادیانی کی دعویٰ نبوت میں تدریجی چال ۱۰۳ مرزاقادیانی کے ۱۸۹۱ء کے اقوال ۱۰۴ مرزاقادیانی کے ۱۸۹۲ء کے اقوال ۱۰۶ مرزاقادیانی کے ۱۸۹۴ء کے اقوال ۱۰۷ مرزاقادیانی کے ۱۸۹۶ء کے اقوال ۱۰۷ مرزاقادیانی کے ۱۸۹۷ء کے اقوال ۱۰۸ مرزاقادیانی کے ۱۸۹۹ء کے اقوال ۱۰۹ ۸۱۹۰۰ء کے بعد صریح دعویٰ نبوت ۱۱۳ ظلی وبروزی کی قادیانی تشریح ۱۱۷ نبوت مرزا قادیانی اور مرزا محمود قادیانی ۱۲۱ مرزاقادیانی کا اقراری کفر ۱۴۴ الہامات مرزاقادیانی ۱۴۷ مرزاقادیانی کے عجیب الہامات ومکاشفات ۱۴۹ مرزاقادیانی کے عربی الہام کا فلسفہ وخوش فہمی ۱۵۳ مرزاقادیانی کی فقیرانہ زندگی کا نمونہ ۱۵۴ مرزاقادیانی کی درفشانی ۱۵۸ دیگر جھوٹے مدعیان نبوت ۱۵۹ 5 1
5 اسلامی عقیدہ نمبر۲… انقطاع وحی نبوت ۱۶۳ مرزائی عقیدہ نمبر۲… وحی نبوت جاری ۱۶۵ انگریزی میں الہام ۱۶۷ ہندی میں الہام ۱۶۷ اسلامی عقیدہ نمبر۳… مدار نجات آنحضرتﷺ کی تعلیمات ۱۶۷ مرزائی عقیدہ نمبر۳… مدار نجات مرزا کی تعلیمات ۱۶۹ اسلامی عقیدہ نمبر۴… آنحضرتﷺ کے بعد مدعی نبوت کافر ۱۷۰ مرزائی عقیدہ نمبر۴… مرزاقادیانی نبی تھا ۱۷۰ اسلامی عقیدہ نمبر۵… معجزات بند ۱۷۱ مرزائی عقیدہ نمبر۵… مرزا صاحب معجزہ تھے ۱۷۲ اسلامی عقیدہ نمبر۶… آنحضرتﷺ تمام مخلوقات سے افضل ۱۷۲ مرزائی عقیدہ نمبر۶… مرزاقادیانی کی فضیلت ۱۷۳ اسلامی عقیدہ نمبر۷… غیر نبی، نبی سے افضل نہیں ہو سکتا ۱۷۷ مرزائی عقیدہ نمبر۷… مرزاقادیانی کی فضیلت ۱۷۹ اسلامی عقیدہ نمبر۸… توقیر انبیاء فرض ۱۸۰ آیات قرآنی ۱۸۰ احادیث ۱۸۱ کتب عقائد ۱۸۲ مرزائی عقیدہ نمبر۸… تحقیر مسیح علیہ السلام(معاذاﷲ) ۱۸۲ اسلامی عقیدہ نمبر۹… قرآنی آیات کا مصداق آنحضرتﷺ ہیں ۱۹۲ مرزائی عقیدہ نمبر۹… قرآنی آیات کا مصداق مرزا ہے ۱۹۳ اسلامی عقیدہ نمبر۱۰… انبیاء کی تمام پیش گوئیاں صحیح ۱۹۳ 6 1
6 مرزائی عقیدہ نمبر۱۰… حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی تین پیش گوئیاں غلط ۱۹۴ اسلامی عقیدہ نمبر۱۱… جہاد جاری ۱۹۴ مرزائی عقیدہ نمبر۱۱… جہاد حرام ۱۹۶ اسلامی عقیدہ نمبر۱۲… معجزات مسیح علیہ السلام حق ۱۹۶ مرزائی عقیدہ نمبر۱۲… معجزات مسیح علیہ السلام کا انکار ۱۹۸ اسلامی عقیدہ نمبر۱۳… احیاء موتیٰ ۲۰۱ مرزائی عقیدہ نمبر۱۳… انکار احیاء موتیٰ ۲۰۳ اسلامی عقیدہ نمبر۱۴… معراج جسمانی حق ۲۰۳ مرزائی عقیدہ نمبر۱۴… انکار معراج جسمانی ۲۰۷ اسلامی عقیدہ نمبر۱۵… قیام قیامت حق ۲۰۸ مرزائی عقیدہ نمبر۱۵… قیام قیامت کا انکار ۲۱۲ اسلامی عقیدہ نمبر۱۶… وجود ملائکہ ۲۱۳ مرزائی عقیدہ نمبر۱۶… انکار نزول ملائکہ ۲۱۶ اسلامی عقیدہ نمبر۱۷… مفتری علے اﷲ کافر ہے ۲۱۸ مرزائی عقیدہ نمبر۱۷… مرزا کا افتراء علے اﷲ والرسول ۲۱۹ منکوحہ آسمانی کی پیش گوئی ۲۱۹ عبداﷲ آتھم کے متعلق پیش گوئی ۲۲۰ مولانا ثناء اﷲ امرتسریؒ کے متعلق پیش گوئی ۲۲۲ طاعون کی پیش گوئی ۲۲۳ مرزا کے جھوٹ ۲۲۸ اذا العشار عطلت کی تفسیر ۲۳۱ وما کنا معذبین کا جواب ۲۳۲ 7 1
7 اسلامی عقیدہ نمبر۱۸… حضور علیہ السلام کے بعد دعویٰ نبوت کفر ہے ۲۳۶ مرزائی عقیدہ نمبر۱۸… مرزا تمام انبیاء کا مظہر ہے ۲۳۷ اسلامی عقیدہ نمبر۱۹… حیات مسیح علیہ السلام ۲۴۰ قرآن کریم سے ثبوت نمبر۱ ۲۴۰ رفع الی السمائ ۲۴۱ دوسری آیت حیات مسیح علیہ السلام پر ۲۵۲ تیسری آیت حیات مسیح علیہ السلام پر ۲۶۱ چوتھی آیت حیات مسیح علیہ السلام پر ۲۶۳ پانچویں آیت حیات مسیح علیہ السلام پر ۲۶۴ چھٹی آیت حیات مسیح علیہ السلام پر ۲۶۵ ساتویں آیت حیات مسیح علیہ السلام پر ۲۷۶ اجماع امت حیات مسیح علیہ السلام پر ۲۸۳ آئمہ اربعہؒ اور امام بخاریؒ کا مذہب ۲۸۶ جمیع صوفیاء کرامؒ کا مذہب ۲۹۰ اہل بیتؓ کا مذہب ۲۹۴ مرزاقادیانی کے اصول مسلّمہ سے ثبوت ۲۹۹ انجیل سے حیات مسیح علیہ السلام کا ثبوت ۲۹۹ آسمان سے اترنے کی تصریح اور دیگر علامات مسیح علیہ السلام ۳۰۱ نزول مسیح علیہ السلام کے منکر کا شرعی حکم ۳۱۲ عمر مسیح علیہ السلام ازروئے احادیث ۳۱۴ قادیانی شبہات کے جوابات ۳۱۶ شبہ اوّل… قدخلت کا جواب ۳۱۶ شبہ دوم… آنحضرتﷺ کی وفات پر بحث رفع مسیح ۳۱۸ 8 1
8 شبہ سوم… مادمت فیہم کا جواب ۳۱۹ شبہ چہارم… مسیح علیہ السلام کا نزول اور ختم نبوت ۳۲۱ شبہ پنجم… مسیح علیہ السلام کا نزول علماء امتی کا جواب ۳۲۲ شبہ ششم… آنحضرتﷺ کی وفات اور مسیح علیہ السلام کی حیات؟ ۳۲۳ شبہ ہفتم… شب معراج فوت شدہ انبیاء میں شامل ۳۲۴ شبہ ہشتم… کانایا کلان الطعام ۳۲۵ شبہ نہم… منکم یتوفی ومنکم ارذل العمر ۳۲۷ شبہ دھم… یاکلون الطعام ۳۲۹ شبہ یازدھم… ولکم فی الارض مستقر ۳۲۹ شبہ دوازدھم… فیھا تحیون وفیھا تموتون ۳۳۰ شبہ سیزدھم… اموات غیر احیائ ۳۳۱ شبہ چہاردھم… اوصانی باالصلوٰۃ والزکوٰۃ ۳۳۳ شبہ پانزدھم… جسم عنصری کا آسمان پر جانا مشکل ۳۳۵ شبہ ششدھم… نزول سے مثیل کا نزول ۳۳۸ شبہ ہفتدھم… لوکان موسیٰ وعیسیٰ حییَّین ۳۴۲ مرزائی عقیدہ نمبر۱۹… حیات مسیح کا عقیدہ شرک ۳۴۴ اسلامی عقیدہ نمبر۲۰… مسیح ومہدی علیحدہ شخصیات ۳۵۱ مرزائی عقیدہ نمبر۲۰… مسیح ومہدی ایک شخصیت ۳۵۷ اسلامی عقیدہ نمبر۲۱… دربارہ دجال ۳۵۸ مرزائی عقیدہ نمبر۲۱… بابت دجال ۳۶۱ بسم اﷲ الرحمن الرحیم! 9 1
9 اجمالی فہرست جلد ہفدہم ۱… ھدایۃ الممتری عن غوایۃ المفتری یعنی اسلام اور قادیانیت ایک تقابلی مطالعہ حضرت مولانا عبدالغنی پٹیالویؒ ۳ ۲… اختلافات مرزا حضرت مولانا نور محمد خان سہارنپوریؒ ۳۶۷ ۳… کفریات مرزا حضرت مولانا نور محمد خان سہارنپوریؒ ۳۹۵ ۴… کذبات مرزا حضرت مولانا نور محمد خان سہارنپوریؒ ۴۳۱ ۵… مغلظات مرزا حضرت مولانا نور محمد خان سہارنپوریؒ ۵۰۳ ۶… کرشن قادیانی آریہ تھے یا عیسائی؟ حضرت مولانا نور محمد خان سہارنپوریؒ ۶۱۳ بسم اﷲ الرحمن الرحیم! 10 1
Flag Counter