ماہنامہ انوار مدینہ لاہوراپریل 2002 |
اكستان |
|
۔امریکہ جو دنیا میں انتہا پسندوںپر نگاہ رکھنے کو اپنا حق سمجھتے ہوئے اس مہم کی قیادت کا دعویدار ہے خود سب سے بڑا انتہا پسند بلکہ دہشت گرد ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ دنیااس کی دہشت گردی کانوٹس لیتے ہوئے اس کی ایٹمی تنصیبات کو اپنے کنٹرول میں کرنے کا سوچے اور دنیا کے امن پسند اور کمزور ممالک پراس کی دھونس اور بندر بانٹ پالیسی میں حصہ دار بننے کے بجائے ہوش کے ناخن لے اوراس شترِ بے مہار کو قابو کرکے دنیا کو سکون کا سانس لینے دے ۔ اللہ تعالی عالم اسلام کو کفر کی فریب کاریوں اور فتنوں سے محفوظ فرمائے اور ان طاغوتی طاقتوں کے خلاف نبرد آزما مجاہدین کی نصرت فرماتے ہوئے ان پر سکینہ نازل فرمائے اورہم سب کو اس مبارک مقصد میں ان کے شانہ بشانہ جدوجہد میں شریک ہونے کی توفیق عطا فرمائے اللہم انصرمن نصردین محمد صلی اللہ علیہ وسلم وا جعلنا معھم واخذل من خذ ل دین محمد صلی اللہ علیہ وسلم ولا تجعلنا معھم۔آمین یارب العٰلمین۔