Deobandi Books

ماہنامہ دار العلوم دیوبند شعبان 1430 ھ مطابق اگست 2009ء

ہ رسالہ

6 - 8
***
تصفیة العقائد
تالیف: حجة الاسلام حضرت مولانا محمد قاسم صاحب نانوتوى رحمة الله عليه
مذکورہ کتاب حجة الاسلام کی ایک تحقیقی کتاب ہے جو سرسید احمد خاں مرحوم کے بعض غلط عقائد کے سلسلے میں لکھی گئی ہے، عقائد کے سلسلے میں ایک عرصے تک حضرت مولانا نانوتوى رحمة الله عليه اور سرسیّد رحمة الله عليه کے درمیان ایک نیک دن بزرگ پیرجی محمد عارف صاحب رحمة الله عليه کے توسط سے مراسلت کا سلسلہ چلاتھا جس میں سرسیّد رحمة الله عليه نے اپنے عقائد کی وضاحت کی تھی، جس پر علماء کی جانب سے اعتراض کئے گئے تھے حضرت مولانا نانوتوی رحمة الله عليه نے ان عقائد کو سامنے رکھ کر اور نادرست قرار دے کر صحیح عقائد کی وضاحت کی تھی حضرت مولانا نانوتوی رحمة الله عليه کی یہ وضاحت قرآن وحدیث اجماع صحابہ اور تمام اکابرین امت کی تحقیقات کی روشنی میں ہے۔
کتاب عمدہ کاغذ وخوشنما ٹائٹل کے ساتھ منظرعام پر آچکی ہے خواہش مند حضرات مکتبہ دارالعلوم سے رجوع فرمائیں۔
عام قیمت 20/= روپے
ناشر: شیخ الہند اکیڈمی دارالعلوم دیوبند
ملنے کا پتہ: مکتبہ دارالعلوم دیوبند

Flag Counter