Deobandi Books

حقیقت شکر

ہم نوٹ :

6 - 26
اور آنکھ کے بعد کان ہے۔ کان کا شکریہ یہ ہے کہ ان کو گانا بجانا نہ سنوایا جائے۔ چند روز مجاہدہ کرلیجیے پھر جنت میں گاتے بجاتے جائیے،یہاں چند دن گانے بجانے پر صبر کرلیجیے، کانوں کو اللہ کی عبادت میں مصروف رکھیے اور گناہوں سے بچائیے۔اور کان کے بعد ناک ہے۔ ناک سے کسی نامحرم کو نہ سونگھیے، ناک سے بعض لوگ حسینوں کو سونگھ کر ہڑپ کرلیتے ہیں، ایک جانور ہے جس کا نام اجگر یا اژدھا ہے، وہ پچاس فٹ کا ہوتا ہے، چار پانچ فٹ موٹا ہوتا ہے، چل نہیں سکتا، اپنی جگہ سے کھسک بھی نہیں سکتا، آنکھ بند کیے اپنی جگہ پڑا رہتا ہے، کوئی پرندہ قریب سے گز را اور اس کی خوشبو محسوس ہوئی بس ناک سے زور سے سانس کھینچ کر اس کو سُڑک لیتا ہے۔ بعض لوگوں کی ناک بڑی خطرناک ہوتی ہے۔
اس کے بعد منہ ہے۔ منہ سے حلال کھاؤ، حرام سے بچو اور غیبت نہ کرو، جھوٹ نہ بولو۔اورہونٹوں کا شکریہ یہ ہے کہ بڑی بڑی مونچھیں نہ رکھی جائیں جس سے لب چھپ جائیں، لب کے اوپر مونچھوں کے بال نہ آنے پائیں، اگر رکھنی ہیں تو لب سے بچاکر رکھیں۔ اور گالوں کا شکریہ یہ ہے کہ گالوں کو سنتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی زیب و زینت کے ساتھ سجاکر رکھو تاکہ قیامت کے دن پیا آپ کو پیار کرلے۔
اس کے بعد دل ہے۔ دل میں گندے خیال نہ لاؤ۔ اور ٹخنے سے اوپر شلوار رکھو، پاجامہ یا شلوار یا کرتے سے ٹخنے نہ چھپاؤ۔ بس سارے احکام ادا ہوگئے اور آپ سر سے پیر تک شکر گزارہوگئے کیوں کہ  اللہ تعالیٰ کی نافرمانی سے بچنا حقیقی شکر ہے۔ اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں وَلَقَدۡ نَصَرَکُمُ اللہُ بِبَدۡرٍوَّ اَنۡتُمۡ اَذِلَّۃٌ ۚفَاتَّقُوااللہَ لَعَلَّکُمۡ  تَشۡکُرُوۡنَ 2؎ اے صحابہ! بدر میں ہم نے تمہاری مدد فرمائی جبکہ تم کمزور تھے۔ پس تم تقویٰ اختیار کرو تاکہ تم شکرگزارہوجاؤ۔
(حضرت والا نے بھرائی ہوئی آواز میں فرمایا کہ )میں نے شکر کا مضمون اس لیے بیان کیا کہ میں اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ، کروڑ کروڑ شکر ادا کرتا ہوں کہ آج مجھے آٹھ مہینے کے بعد مسجد میں حاضری کی توفیق دی۔ اللہ اس صحت کو برقرار اور قائم و دائم رکھے اور صحت  کاملہ 
_____________________________________________
2؎   اٰلِ عمرٰن: 123
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
Flag Counter