Deobandi Books

حقیقت شکر

ہم نوٹ :

5 - 26
حقیقتِ شکر
۳۰ ؍شوال المکرم  ۱۴۲۱؁ھ مطابق ۲۶؍ جنوری  ۲۰۰۱؁ء بروز جمعہ بوقت ڈھائی بجے دوپہر بمقام مسجدِ اشرف گلشن اقبال ۲،کراچیآٹھ ماہ کی علالت کے بعد آج الحمدللہ تعالیٰ مرشدی و مولائی عارف باللہ حضرتِ اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب دام ظلہم العالی نمازِ جمعہ کے لیے وہیل چیئر پر خانقاہ گلشن  اقبال کی مسجدِ اشرف میں تشریف لائے۔ حضرت والا کو دیکھ کر لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور بہت سے لوگ غلبۂ خوشی میں رونے لگے۔ بعد نماز تھوڑی دیر حاضرین کرام سے شکر کی حقیقت پر نہایت مؤثر اور عجیب و غریب خطاب فرمایا۔ (مرتب)
(حضرت والا نے بھرائی ہوئی آواز میں فرمایا کہ) آج خوشی کا دن ہے کہ میں مسجد میں نظر آیا ہوں، یہ اللہ تعالیٰ کا احسان ہے اور کرم ہے کہ آٹھ ماہ کے بعد آج مسجد میں جمعہ پڑھنے کی توفیق بخشی، اس لیے اب اس کے شکریہ میں کیا بیان ہونا چاہیے؟ لَئِنۡ شَکَرۡتُمۡ لَاَزِیۡدَنَّکُمۡ 1؎ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ اگر تم نعمتو ں پر شکر ادا کروگے تو ہم تم کو اور زیادہ دیں گے اور ہرعضو کا شکر الگ الگ ہے، سر کا شکریہ یہ ہے کہ سر مطابق بڑے سر (Sir) کے ہو یعنی تابعِ حکمِ الٰہی ہو، سر پر انگریزی بال نہ ہوں، چھوٹے بال ہوں تو سب برابر ہوں یا کان کی لَو تک بڑے بال ہوں یا بالکل نہ ہوں، سر منڈا دیجیے لیکن انگریزی بال نہ ہوں۔
سر کے بعد آنکھ ہے۔ آنکھ کا شکریہ یہ ہے کہ نامحرم سامنے آجائے تو فوراً نظر نیچی کرلیجیے۔ یہ حکم قرآن شریف کا ہے۔ کہتے ہیں کہ قرآن میں دکھاؤ، میں قرآن میں دکھاسکتا ہوں کہ جب نامحرم سامنے آجائے تو نظریں نیچی کرلو۔ اپنی بیوی چاہے کتنی ہی حسین ہو لیکن دوسرے کی بیوی زیادہ حسین معلوم ہوتی ہے، اس لیے نفس کی بات مت مانو۔
_____________________________________________
1؎   ابراہیم: 7
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
Flag Counter