Deobandi Books

حقیقت شکر

ہم نوٹ :

20 - 26
دل کا شکریہ ہے کہ قصداً دل میں غیراللہ نہ آنے دے، بلاقصد آجائے تو معاف ہے لیکن اس میں اپنے قصد سے مشغول نہ ہوجائے، کسی مباح کام میں دل کو لگادے ، وساوس کا آنا بُرا نہیں لانا بُرا ہے یعنی اللہ کی مرضی کے خلاف اپنے ارادے سے وساوس کا لانا گناہ ہے۔
میں نے عرض کیا تھا کہ اللہ کی ہر ہر نعمت کو سوچو کہ اللہ تعالیٰ نے پڑھایا، لکھایا، بیوی بچے دیے، بہت سے ہیں جو اولاد سے محروم ہیں۔ بعض کو بیوی ملی تو کٹکھنی ملی اور بعضوں کی بیوی بڑی صابرہ شاکرہ ہے، اس کا شکر کریں۔ دونوں ٹانگیں سلامت ہیں اس کا شکر کریں۔ اگر طواف کیا ہو تو یاد کرلیں کہ ان پیروں سے اللہ کے گھر کا طواف کیا ہے، جن پیروں سے  اللہ تعالیٰ کے گھر کا طواف کیا ہو ان کو نامحرموں کی گلی میں نہ جانے دیں، یہ پیروں کا شکر ہے۔ سارے اعضا کا شکریہ الگ الگ ہے۔
کچھ روز پہلے خیال آیا کہ اس جمعہ کو کیا بیان کروں تو کچھ سمجھ میں نہیں آیا۔ جب جمعہ قریب آتا ہے تب سمجھ میں آتا ہے، پہلے سے نہیں بتاتے۔ جب یہ جمعہ آیا تو رات ہی میں مضمون آگیا کہ ایک نعمت اور ہے جس کا احساس ہم لوگوں کو نہیں ہے اور وہ ہے ایمان کی دولت، لہٰذا ایمان کا شکریہ ادا کرو کہ ہم لوگوں کو بلاسوال اللہ نے ایمان عطا فرمایا اور جنت کا ٹکٹ مفت میں ہمیں مل گیا۔ ماں کے پیٹ میں ہم کو پہلے مسلمان بنایا، پھر دنیا میں بھیجا۔ یہ کس قدر فضل ہے، ہم لوگوں کو وراثت میں اسلام و ایمان مل گیا۔ مسلمان گھرانے میں پیدا کرنایہ اللہ تعالیٰ کا بہت بڑا احسان ہے ورنہ اگر آج کوئی کافر ایمان لے آئے خصوصاً ہندوستان میں کوئی ہندو مسلمان ہو جائے تو اس کے جینے کے لالے پڑجاتے ہیں۔ میرا ایک جاننے والا ہے، وہ ایمان لایا، پہلے سکھ تھا، اس کے ماں باپ نے اعلان کردیا کہ یہاں نہ آئے، پاکستان بھاگ جائے ورنہ اسے قتل کردیا جائے گا اور اسے وراثت سے بھی محروم کردیا۔ کافر سے مسلمان ہونے میں کتنی مصیبت اُٹھانی پڑتی ہے، مارپٹائی الگ، جائیداد سے محروم، عزیزوں سے محروم وغیرہ۔ اللہ تعالیٰ نے مفت میں ایمان دے دیا اور ہم مارپٹائی سے بچ گئے،جائیداد سے محرومی سے بچ گئے، ہم موروثی مسلمان ہیں، اس لیے ہر جگہ آزادی سے دندناتے پھرتے ہیں۔ اور مسلمان پیدا کرکے ایک احسانِ عظیم اور فرمایا کہ ہماری آیندہ نسلوں کو بھی مسلمان بنادیا۔ اب قیامت تک جتنی نسلیں آیندہ آئیں گی سب مسلمان ہوں گی۔ اللہ تعالیٰ نے سب پر احسان کیا 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
Flag Counter