Deobandi Books

حقیقت شکر

ہم نوٹ :

18 - 26
بعض حاضرین نے عرض کیا کہ آپ ہمارے لیے دعا فرمادیجیے تو ارشاد فرمایا میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ مجھے بھی سب گناہ چھوڑ دینے کی توفیق دے اور میرے دوستوں کو بھی سب گناہ چھوڑنے کی توفیق دے دے۔ اے اللہ! میری اس دعا کو قبول کرلیجیے کیوں کہ  آپ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ دُعَاءُ الْمَرِیْضِ کَدُعَآءِ الْمَلٰٓئِکَۃِ 14؎ مریض کی دعا ایسی ہوتی ہے جیسے فرشتوں کی دعا ہوتی ہے۔ 
اے اللہ! تو اپنی نافرمانی سے انتہائی نفرت دے دے تاکہ ہم نہ دنیا میں رُسوا ہوں نہ آخرت میں۔
وَاٰخِرُ دَعْوَانَا اَنِ الْحَمْدُلِلہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ
آخرت   کی  فکر  کرنی   ہے   ضرور
عمر  یہ  اک  دن  گزرنی  ہے  ضرور
جیسی کرنی  ویسی  بھرنی  ہے  ضرور
قبر   میں   میت   اترنی   ہے  ضرور
ایک  دن مرنا  ہے آخر  موت  ہے
کرلے  جو کرنا  ہے  آخر موت  ہے
(مجذوبؔ رحمۃ اللہ علیہ)
_____________________________________________
14 ؎   شعب الایمان للبیھقی:541/6(9214)،فصل فی اٰداب عیادۃ المریض، دارالکتب العلمیۃ
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
Flag Counter