Deobandi Books

حقیقت شکر

ہم نوٹ :

16 - 26
اللہ پاک جس کو حسین پیدا کرے اس کا شکر  یہ ہے کہ حسن کے خالق کو ناراض نہ کرے۔      اللہ تعالیٰ کی نافرمانی میں مبتلا نہ ہو اِنَّ مِنَ الْاٰیَاتِ فِیْ یُوْسُفَ عَلَیْہِ السَّلَامُ اَنَّہٗ حُجَّۃٌ عَلٰی کُلِّ مَنْ حَسَّنَ اللہُ تَعَالٰی خَلْقَہٗ اَنْ لَّایُشَوِّھَہٗ بِمَعْصِیَتِہٖ10؎ اپنی خوبصورتی کو اللہ کی معصیت میں استعمال نہ کرے۔اور خوبصورتی ایک کلّی مشکک ہے،کلّی مشکک اس کلّی کو کہتے ہیں جس میں بہت سے درجات ہوں جیسے کوئی زیادہ حسین ہے، کوئی اس سے کم ہے، کوئی اس سے کم ہے۔ پس جس درجہ میں بھی حسن ہو اس کو اللہ تعالیٰ کی نافرمانی میں استعمال نہ کرنا حسن کا شکر ہے۔ حدیثِ پاک کی دعاہےاَللّٰہُمَّ اَنْتَ حَسَّنْتَ خَلْقِیْ فَحَسِّنْ خُلُقِیْ 11؎ اے اللہ! آپ نے مجھے حسین خلق فرمایا، پس آپ کا احسانِ عظیم ہوگا کہ آپ میرے اخلاق کو بھی حسین کردیجیے تاکہ اس نعمتِ حسن کو آپ کی معصیت میں استعمال کرکے اپنے اخلاق کو میں خراب نہ کروں۔ پھر اگر کوئی فاسق و فاجر اس نعمتِ حسن کو غلط استعمال کرتا ہے تو کوئی تعجب نہیں کیوں کہ  وہ تو پہلے ہی خدا سے دور ہے، لیکن اگر کوئی اللہ والوں کا صحبت یافتہ مبتلائے معصیت ہوجائے تو آہ! کس قدر افسوس و تعجب کا مقام ہے۔ مولانا رومی فرماتے ہیں    ؎
گر   خفاشے   رفت   در  کو ر و  کبود
بازِ سلطاں  دیدہ  را  بارے  چہ  بود
اگر چمگادڑ غلاظت اور گندگی میں لت پت ہورہا ہو تو تعجب کی بات نہیں کیوں کہ  وہ تو ظلمت پسند اور غلاظت خور ہے لیکن اگر کسی بازِشاہی کو دیکھو جو بادشاہ کی کلائی پر رہنے والا اور نگاہِ شاہ کا فیض یافتہ ہے وہ اگر گندی نالیوں میں پیشاب چوس رہا ہے اور پاخانہ چاٹ رہا ہے تو تعجب اور افسوس کا مقام ہے۔ پس اگر فساق و فجار معصیت کے مرتکب ہیں تو کوئی تعجب کی بات نہیں لیکن آہ! اگر کوئی شہبازِ معنوی، مقربِ بارگاہِ حق، اہل اللہ کا صحبت یافتہ اپنی نعمتِ حسن کو غلط استعمال کرکے مبتلائے معصیت ہوجائے تو کس قدر غم اور رونے کا مقام ہے کہ آہ! مقربِ حق ہوکر دوری کے عذاب میں مبتلا ہے۔ اس لیے ہر گناہ سے اللہ تعالیٰ سے توبہ کرتے رہو اور 
_____________________________________________
10 ؎      روح المعانی :75/13، سورۃیوسف من باب الاشارات، دار احیاءالتراث، بیروت
11؎      شعب الایمان للبیھقی:364/6(8543)،باب فی حسن الخلق ، دارالکتب العلمیۃ،بیروت
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
Flag Counter