Deobandi Books

حقیقت شکر

ہم نوٹ :

11 - 26
اَلشُّکْرُ عَلٰی تَرْکِ الْمَعْصِیَۃِ

۷؍ذوقعدہ  ۱۴۲۱؁ھ مطابق ۲؍ فروری ۲۰۰۱؁ء بروز جمعہ بوقت۲ بجے دوپہر                       بمقام  مسجدِ اشرف گلشن اقبال بلاک۲، کراچی

الحمدللہ تعالیٰ! اس جمعہ کو بھی مرشدی و مولائی حضرت عارف باللہ دام ظلہم العالی وہیل چیئر پر مسجد میں تشریف لائے اور نماز ِجمعہ ادا فرمائی۔ بعد نماز حضرت والا نے شکر کے متعلق مزید ارشادات فرمائے اور ایک خاص نعمت کی طرف توجہ دلائی کہ ترکِ معصیت نعمتِ عظمیٰ ہے جو ولایت کی ضامن ہے، اس لیے اس نعمت پر شکر بھی سب سے زیادہ کرنا چاہیے۔ بیان مختصر لیکن نہایت جامع، نہایت مفید، نہایت سبق آموز، اثرانگیز اور انوکھا تھا جو بغرض استفادہ قارئینِ کرام کی خدمت میں پیش ہے۔ (مرتب)

اَلْحَمْدُ لِلہِ وَکَفٰی وَسَلَامٌ عَلٰی عِبَادِہِ الَّذِیْنَ اصْطَفٰی اَمَّا بَعْدُ 
فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ
 بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
لَئِنۡ شَکَرۡتُمۡ لَاَزِیۡدَنَّکُمۡ  وَ لَئِنۡ کَفَرۡتُمۡ  اِنَّ عَذَابِیۡ لَشَدِیۡدٌ 3؎

اگر تم شکر کروگے تو اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ ہم اور زیادہ دیں گے۔ جس قوّت پر شکر زیادہ کروگے، جس نعمت پر شکر زیادہ کروگے اس میں زیادتی ہوگی اور اگر شکر ادا نہیں کروگے تو اِنَّ عَذَابِیۡ لَشَدِیۡدٌ میرا عذاب بہت سخت ہے۔ من جملہ اور نعمتوں کے ایک نعمت ہے جس کا ہم لوگوں کو خیال نہیں آتا اور وہ ہے ’’ترکِ معصیت‘‘ اور اس وقت اسی کا شکر ادا کرنا ہے اور اس نعمت کا تعلق محض رحمتِ الٰہیہ سے ہے، جس پر رحمت ہوتی ہے وہی گناہوں سے 
_____________________________________________
3؎   ابرٰھیم: 7
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
Flag Counter