Deobandi Books

علاج الغضب

ہم نوٹ :

49 - 50
نسخۂ اکسیرِ غضب(غصہ کا علاج)
از:  حضرت مولانا شاہ ابرارالحق صاحب رحمۃ اللہ علیہ
حسب ذیل اُمور کو دن میں متعدد بار اتنا پڑھے کہ غصہ کے وقت یاد رہیں:
۱۔ پُوری اعوذباللہ پڑھنا۔
۲۔ وضو کرلینا۔
۳۔ کھڑے ہوں تو بیٹھ جانا، بیٹھے ہوں تو لیٹ جانا۔
۴۔ جس پر غصہ آرہا ہے اس کے سامنے سے ہٹ جانا یا اس کو ہٹادینا۔
۵۔ کسی صالح (نیک بندہ) کی صحبت میں بیٹھ جانا۔
۶۔ ذکراللہ میں مشغول ہوجانا نیز درود شریف پڑھنا۔
۷۔ حتی الوسع بات نہ کرنا اور نہ کوئی معاملہ کرنا اس کے ساتھ جس پر غصہ آرہا ہو۔
۸۔ یہ سوچنا کہ غصہ ایمان کو اس طرح خراب کردیتا ہے جس طرح ایلوا شہد کو۔
۹۔ یہ سوچنا کہ میں بھی اللہ کا خطا وار ہوں، اگر میری خطاؤں  پر مواخذہ فرمایا جاوے تو نجات پانا مشکل ہے۔ نیز دوسروں کی خطاؤں کو درگزر کرنے پر اُمید ہے کہ میری خطائیں معاف ہوجائیں گی۔ لہٰذا جس پر غصہ آرہا ہے اس سے در گزر کرنا ہی بہتر ہے۔
۱۰۔ اگر ہدایتِ مجوّزہ کے خلاف عمل ہوجاوے تو ۵۰ پیسے تا دس روپے تک خیرات کرے اور چار رکعات نفل نماز پڑھے۔

خُداوندا مجهے توفیق دے دے
فِدا كردوں میں تُجھ پر اپنی جاں كو
گُنہگاروں كے اشكوں كی بُلندی
كہاں حاصل ہے اختر كہكشاں كو
اخؔتر
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 پیش لفظ 5 1
3 علاج الغضب 6 1
Flag Counter