Deobandi Books

علاج الغضب

ہم نوٹ :

44 - 50
بزرگانِ دین سے مشورہ کرلیجیے کہ غصہ کہاں استعمال کرنا چاہیے۔اور آخر میں بس یہی عرض کرتا ہوں کہ نفس کی اصلاح کا سب سے آسان طریقہ یہ ہے کہ کسی اللہ والے سے اصلاح کا تعلق قائم کرلیجیے، اس کو اپنے حالات کی اطلاع اور اس کے مشوروں کی اتباع شروع کردیجیے، پھر دیکھیے کتنی جلدی اصلاح ہوتی ہے۔ پھر آپ بزبان حال کہیں گے؎
تُو  نے  مجھ  کو  کیا  سے  کیا  شوق  فراواں  کردیا
پہلے  جاں  پھر  جانِ  جاں   پھر  جانِ جاناں  کردیا
بس اب دُعا کیجیے کہ اللہ تعالیٰ عمل کی توفیق عطا فرمائے۔
اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا وَمَوْلَانَا مُحَمَّدِۣ النَّبِیِّ الْاُمِّیِّ وَاٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَبَارِکْ وَسَلِّمْ
اے اللہ! جو کچھ عرض کیا گیا اس کو اپنی رحمت سے قبول فرمالیجیے، میری زبان کو جس نے آپ کی دی ہوئی توفیق سے آپ کی باتیں سنائی ہیں اور میرے دوستوں کے کانوں کو جنہوں نے  محبت سے آپ کی باتوں کو سنا ہے اور میری ماں بہنوں بیٹیوں کو جو گھر کے اندر وعظ کو سنتی ہیں سب کو اپنا پیارا بنالیجیے، اپنا محبوب بنا لیجیے، اور قبول فرمالیجیے، آپ کریم ہیں، جب زبان اور کان قبول کرلیں گے تو سارا ہی جسم قبول فرمالیں گے اور ہمارے دلوں کو بھی قبول فرمائیے اور ہماری روحوں کو بھی قبول فرمائیے۔ ہم سب کو یااللہ! اولیائے صدّیقین میں شامل فرمائیے، ہم سب کو ولی اللہ بنادیجیے، ہمارے اخلاق کی اصلاح فرمادیجیے، ہم سب کو تزکیہ نصیب فرمادیجیے، اللہ والی زندگی نصیب فرمادیجیے۔ اللہ ہر قسم کی بلا اور پریشانی سے اور ہر قسم کی بُری بُری بیماریوں سے، ہر قسم کے فکر اور غم کی باتوں سے اور دُکھ سے ہم سب کو امن اور عافیت نصیب فرمائیے اور ہر وقت اپنی رضا کی حیات نصیب فرمائیے اور اپنی رحمت سے ہر غم اور پریشانی سے بچائیے۔ یااللہ! اطمینان کی زندگی، حیاتِ طیبہ ہم سب کو نصیب فرمائیے۔ جو لوگ حج کے لیے جانا چاہتے ہیں یااللہ! جس کے لیے آپ نے اس طرح سے اعلان فرمایا ہے کہ اللہ کا حق ہے لوگوں پر کہ وہ اللہ کے گھر کی زیارت کریں اور جو استغنا کرے گا اور انکار کرے گا تو اللہ تعالیٰ لوگوں سے بے نیاز اور مستغنی ہے۔ دُعا کیجیے کہ جن لوگوں نے حج کی درخواستیں دی ہیں
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 پیش لفظ 5 1
3 علاج الغضب 6 1
Flag Counter