Deobandi Books

حقوق النساء

ہم نوٹ :

45 - 50
بتارہا ہوں، دست پر دست اور قے پر قے آنے لگی،ان کی عورت نے ان کا پیشاب پاخانہ دھویا، اتنی خدمت کی، اتنی خدمت کی کہ جب وہ شخص اچھا ہوگیا تو پھر رویا کہ اے میری بیوی! تُو نے میرا پاخانہ دھویا، جن عورتوں کو ہم دیکھتے تھے آج وہ کوئی عورت کام نہیں آئی، کام تو تُو ہی آئی۔ ارے میاں! جب چارپائی پر بڈھا پڑا ہوتا ہے کہ کوئی بیماری آجاتی ہے تو  وہی بڈھی کام آتی ہے، اس لیے ان کو حقیر نہ سمجھیے۔ اگر آج سب حضرات نے اپنی بیویوں کے ساتھ اچھے اخلاق سے رہنے کا ارادہ کرلیا، اللہ پر نظر کرتے ہوئے کہ میرے اللہ کی بندی ہے تو اختر کا آنا وصول ہوگیا، ان شاء اللہ تعالیٰ۔ دعا کیجیے کہ اللہ تعالیٰ ان معروضات کو قبول فرمالے۔ اگر ایک وعظ بھی میرا قبول ہوجائے تو کراچی سے یہاں تک آنے کی ساری تکلیف وصول ہوجائے۔
آج آپ وعدہ کرلیں کہ گھر جاکر اپنی اپنی بیویوں سے میری جو بات یاد رہے نقل کردیں۔ الٰہ آباد میں جو ہندوستان کا ایک شہر ہے وہاں ایک بہت بڑے عالم نے جو مولانا شاہ وصی اللہ صاحب کے عزیز بھی ہیں اور ایک بڑے ادارے کے مہتمم ہیں، انہوں نے اپنے یہاں بیان کرایا تھا،رات کو ان کی بیوی نے بھی میرا بیان سنا تو اپنے شوہر صاحب سے کہا کہ اتنے بڑے عالم ہوکر آپ نے کبھی ہمیں یہ نہ سنایا کہ ہماری شکلیں جنت میں حوروں سے زیادہ اچھی ہوجائیں گی، لہٰذا یہ مولانا جو آیا ہے جس نے اتنی بڑی بشارت سنائی ہے، میں اس کو بہت تگڑا ناشتہ کرانا چاہتی ہوں یعنی انڈے پراٹھے وغیرہ۔ تو دوستو! آج اپنی بیویوں کو یہی بات سناؤ۔ آپ لوگوں کو کل تگڑا ناشتہ ملے گا، ان شاء اللہ تعالیٰ۔
بس دعا کیجیے کہ اللہ تعالیٰ عمل کی توفیق عطا فرمائے اور جو کچھ عرض کیا گیا ہے       اللہ تعالیٰ اس کو قبول فرمائے اور ہم سب کو اللہ والی زندگی عطا فرمائے۔ اے اللہ! نفس           و شیطان کی غلامی سے نکال کر سو فیصد اپنی فرماں برداری کی زندگی، اطاعت کی زندگی، اللہ والی زندگی نصیب فرمادیجیے، ہمارے گناہوں کو معاف کردیجیے، ہم نے آپ کی مخلوق میں کسی پر بھی ظلم کیا ہو، ایک چیونٹی بھی ہم سے کچل گئی ہو، ہماری نالائقی اور غفلت سے یا بیویوں کو ہم نے ستایا ہو یا خاندان والوں کو یا ماں باپ کو ناراض کیا ہو تو ہم کو تلافی کی توفیق عطا فرما، ان سے معافی مانگنے کے لیے رجوع ہونے کی توفیق عطا فرما، اپنی مخلوق کے معاملے میں ہمارے کفیل ہوجائیے، قیامت کے دن ان سے معافی دلانے کے لیے کفالت قبول فرمائیے، اور جو زندہ ہیں ان کے حقوق ادا کرنے کی اور ان سے معافی مانگنے کی توفیق عطا فرمائیے۔ ہم سب کو اپنے حقوق میں بھی
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرفِ آغاز 5 1
3 حقوق النساء 9 1
Flag Counter