Deobandi Books

حقوق النساء

ہم نوٹ :

10 - 50
حضرت علامہ بدرالدین عینی رحمۃ اللہ علیہ جنہو ں نے بخاری کی شرح عمدۃ القاری لکھی ہے،حضرت خواجہ حسن بصری رحمۃ اللہ علیہ کا قول ابرار کی تفسیر میں نقل فرماتے ہیں، یہ خواجہ حسن بصری رحمۃ اللہ علیہ ایسے تابعی ہیں جنہوں نے ایک سو بیس صحابہ کی زیارت کی ہے۔ محدثین لکھتے ہیں:
اِنَّ الْحَسَنَ الْبَصْرِیَّ قَدْ رَاٰی مِائَۃً وَّعِشْرِیْنَ صَحَابِیًّا
ایک سو بیس صحابہ رضی اللہ عنہم سے ملاقات کرنے والے یہ تابعی خواجہ حسن بصری رحمۃ اللہ علیہ جب پیدا ہوئے تھے تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ان کی سنتِ تحنیک ادا فرمائی تھی اور سنتِ تحنیک کیا ہے؟ جب بچہ پیدا ہو تو خاندان کا کوئی نیک آدمی شہد یا کھجور کھاکر اس کا تھوڑا سا لعاب بچے کے منہ میں ڈال دے۔اس سنت کا نام سنتِ تحنیک ہے،یہ سنتِ تحنیک خلیفۃ المسلمین، امیرالمؤمنین حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ادا کی۔ صحابہ رضی اللہ عنہم میں سب سے پہلے جس کو امیرالمؤمنین کا لقب ملا ہے وہ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہیں جن کے اسلام لانے سے آسمانوں پر خوشیاں منائی گئیں اور یہ شرف ملا کہ جبرئیل علیہ السلام نازل ہوئے اور فرمایا  یَا مُحَمَّدُ (صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ  وَسَلَّمَ) اِسْتَبْشَرَ اَہْلُ السَّمَآءِ بِاِسْلَامِ عُمَرَ3؎ آج عمر کے اسلام لانے سے آسمان پر فرشتے خوشیاں منارہے ہیں۔ آپ سوچئے کہ کیا درجہ تھا ان حضرات کا کہ جن کے اسلام لانے سے، کلمہ پڑھنے سے آسمانوں پر فرشتوں نے خوشیاں منائیں، اور یہ خبر دینے والے حضرت جبرئیل علیہ السلام اس وقت ایک آیت لے کر نازل ہوئے، وہ آیت کیا تھی؟
یٰۤاَیُّہَا النَّبِیُّ حَسۡبُکَ اللہُ وَ مَنِ اتَّبَعَکَ  مِنَ  الۡمُؤۡمِنِیۡنَ اے نبی! آپ کے لیے اللہ کافی ہے اور آپ کے تابع دار اور غلام یہ مؤمنین بھی آپ کے لیے کافی ہیں۔ اس سے پہلے یہ آیت نازل نہیں ہوئی حالاں کہ چالیس آدمی ایمان لاچکے تھے۔ ان کے ایمان لانے کے بعد یہ آیت نازل ہوئی۔ اس کا شانِ نزول حضرت عمر رضی اللہ عنہ ہیں یعنی ان کا اسلام لانا اس آیت کے نزول کا سبب ہوا کہ اے نبی! اللہ آپ کے لیے کافی ہے اور عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ جیسا بہادر اور طاقتور صحابی آپ کو دیا جارہا ہے۔ ایسے تابع دار مؤمنین 
_____________________________________________
3؎   سنن ابن ماجۃ:106، باب فضل عمر، المکتبۃ الرحمانیۃالانفال:64
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرفِ آغاز 5 1
3 حقوق النساء 9 1
Flag Counter