Deobandi Books

تعلق مع اللہ

ہم نوٹ :

5 - 58
پیش لفظ
حضرت مولانا مسعُود شمیم صاحب مدظلہٗ مہتمم مدرسہ صولتیہ مکہ مکرمہ کی فرمایش پر ۲۵محرم الحرام  ۱۴۰۱؁ھ مطابق ۵ دسمبر ۱۹۸۰؁ء یوم جمعہ بعد نماز عصر تا مغرب حضرت اقدس مولانا الحاج شاہ محمد اختر صاحب مدظلہٗ دامت برکاتہم کا درس مثنوی شریف مدرسہ صولتیہ      مکہ مکرمہ میں ہوا، جس میں اللہ تعالیٰ کی محبت اشد اور اس کے حاصل ہونے کے          طریقے قرآن و حدیث اور مثنوی کے حوالوں کے ساتھ نہایت مؤثر انداز میں بیان ہوئے     ہیں جن کو پڑھ کر دل اللہ کی محبت سے لبریز ہوجاتا ہے۔ یہ رسالہ بعض ترمیم و اضافہ کے ساتھ حضرت والا دامت برکاتہم کی نظر ثانی کے بعد افادۂ ناظرین کے لیے پیش ہے۔          اللہ تعالیٰ شرفِ قبول عطا فرمائیں اور اُمّتِ مُسلمہ کے لیے نافع اور واعظ و مرتب و ناشر            و مُعاونین کے لیے صدقۂ جاریہ فرمادیں۔
اٰمِیْنَ یَا رَبَّ الْعَالَمِیْنَ بِحُرْمَۃِ سَیِّدِالْمُرْسَلِیْنَ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ
مرتب:
یکے از خدام حضرت مولانا حکیم محمد اختر صاحب دامت برکاتہم

نقشِ قدم نبی كے ہیں جنت كے راستے
الله سے ملاتے ہیں سنت كے راستے
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 پیش لفظ 5 1
3 تعلّق مع اللہ 6 1
Flag Counter