کے بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کی ترجیحات، بچپن کی اہمیت و نزاکت، تربیت اولاد میں اسلاف کا طریقۂ کار، سلف صالحین کی تربیت اولاد کے نمونے، بچوں کے نفسیاتی مسائل، تربیت پر اثر انداز ہونے والے عوامل، تربیت اولاد میں والدین، معاشرہ اور مدرسہ و سکول کا کردار یہ اور اس کے علاوہ وہ سب جو جاننا چاہتے اور پسند کرتے ہیں۔
نا سپا سی ہو گی کہ میں ان تعلیمی اداروں، والدین اور بچوں کا ذکر نہ کروں جو زیر نظر مجموعہ کے تشکیل پانے کا ذریعہ بنے اور اللہ تعالیٰ جزائے خیر عطا فرمائے میرے ان کرم فرماؤں کو جو اس کتاب کی تربیت، مسودہ کی تبیض پروف ریڈنگ اور کتاب کے کسی بھی مرحلے میں معاون و مساعد رہے ہوں اور میں خاص طور پر مشکور ہوں نمونۂ اسلاف جامع المحاسن امام الصرف و النحو حضرت اقدس مولانا محمد حسن صاحب دامت فیوضھم کا جن مستجاب دعاؤں کے صدقے میں اس خدمت کے قابل ہوسکا۔
آبروئے قلم صاحب طرز ادیب شیخ القرآن حضرت اقدس مولانا محمد اسلم شیخو پوری حفظہ اللہ و رعا و متعنا بطول بقائہ جنہوں نے تقریظ کے لیے درجہ شفقت فرما کر اصاکر نوازی اور بندہ پروری کا حق ادا فرمایا، اور ادیب لاثانی، اکابر کی نشانی جناب مولانا محمود الرشید حدوٹی صاحب دامت برکاتھم کا جنہوں نے کتاب کے لیے ’’کلمات محمود‘‘ تحریر فرما کر احسان عظیم فرمایا، اور رفیق مکرم مجسمۂ اخلاص جناب برادرم مولانا محمد حسین صاحب استاذ جامعہ مدینہ جدید رائے ونڈ لاہور کا جن کرم فرمائیوں سے کتاب منصہ شہود پر جلوہ گر ہو کر قارئین کے ہاتھوں تک پہنچ سکی اور اپنے مخلص رفقاء کرام جناب مولانا علی داؤد صاحب، مولانا خرم یوسف صاحب، مولانا احمد یار لاہوری صاحب، مولانا شجاع الرحمن صاحب اور مفتی رضوان لطیف کشمیری صاحب کا جن کا مخلصانہ تعاون، مفید مشورے اور دعائیں مجھے ہر مرحلے پر میسر رہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کتاب کو مؤلف اور ناشر کے لیے باعث اجر و ثواب اور ذریعۂ بخشش و نجات بنائے۔ آمین
ان الفاظ کے ساتھ یہ بیش قیمت اور پر اثر کتاب والدین کی خدمت میں پیش کی جا رہی ہے کاش یہ ان کے حق میں صحیفۂ رشد و ہدایت اور آئینۂ عزم و ہمت ثابت ہو اور وہ اولاد کے حوالے سے اپنی عظیم ذمہ داریوں کو سمجھ سکیں اور پوری کر سکیں ۔
محمد ریاض جمیل
۲۰۰۵/۸/۲۴
لاہور
---
_
_