Deobandi Books

قومی اسمبلی میں قادیانی مسئلہ پر بحث کی سرکاری رپورٹ جلد 4 ۔ غیر موافق للمطبوع

98 - 444
	1812جناب یحییٰ بختیار:  ’’…مگر کنجریوں اور بدکاروں کی اولاد نے مجھے نہیں مانا۔‘‘ 
(آئینہ کمالات اسلام ص۵۴۷)
	یہ جو ترجمہ ہوا ہے۔
	جناب عبدالمنان عمر:  میں نے گزارش کی تھی کہ حضرت مرزا صاحب کا کلام جو ہے۔ اس  Context  (سیاق و سباق) میں اگر پڑھا جائے تو…
	جناب یحییٰ بختیار:  Context  (سیاق وسباق) تو یہی ہے ناں ’’مجھے مانو ورنہ تم ولد الحرام ہو جاؤ گے۔‘‘ ابھی اگر آپ کہتے ہیں کہ اس کے بھی کوئی دو معنی ہیں تو وہ بتا دیجئے آپ؟
	جناب عبدالمنان عمر:  بات یہ ہے جی کہ مرزا صاحب کا اسلام کے مخالفین سے مقابلہ تھا اور اس وقت کا لٹریچر، میں تو پسند نہیں کروںگا کہ آپ لوگوں کی سمع خراشی کروں۔ لیکن نقل کفر کفر نہ باشد…
	جناب یحییٰ بختیار:  دیکھیں، دیکھیں، صاحبزادہ صاحب! میں بڑے سوچ سمجھ کے آپ کو حوالے پیش کر رہا ہوں۔ میں ’’وہ بیابانوں کے خنزیر ہوگئے(نجم الہدیٰ)‘‘ انجام آتھم سے حوالے نہیں لے رہاتھا وہ عیسائیوں سے تعلق رکھتا تھا۔
	جناب عبدالمنان عمر:  جی۔
	جناب یحییٰ بختیار:  یہ کہتے ہیں ’’کل مسلمانوں نے‘‘ اور ’’مسلمان‘‘ سے ان کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ ’’جو دعویٰ کرتے ہیں اسلام کا۔‘‘ اصلی مسلمان،حقیقی…
	جناب عبدالمنان عمر:  جب ہاں۔
	جناب یحییٰ بختیار:  میں ان سے کہہ رہاہوں۔ آپ عیسائیوں کی باتوں کو چھوڑ دیجئے۔ 
	جناب عبدالمنان عمر:  نہیں جی، میں اسی کے متعلق عرض کرتا ہوں ۔ تو میں نے گزارش کی کہ جب وہ سخت لفظ استعمال کرتے ہیں تو اس کے مقابل میں جو لوگ ہوتے 1813ہیں وہ دیکھنا چاہئے کہ کس کے لئے آپ نے یہ لفظ استعمال کیا ہے۔ میں نے خود مرزا صاحب کے الفاظ آپ کے سامنے…

	جناب یحییٰ بختیار:  یہ آپ بالکل درست فرمارہے ہیں۔ یہاں آپ ذرا تھوڑی سی  Clarification  (وضاحت) اورکریں…
	جناب عبدالمنان عمر:  اچھا جی۔
	جناب یحییٰ بختیار:  …جب وہ سخت الفاظ استعمال کرتے ہیں تو آپ کو یہ دیکھنا ہے ، آپ کہہ رہے ہیں کہ ان کے مقابلے میں کون ہے۔ کن کے بارے میں استعمال کر رہے ہیں؟
	جناب عبدالمنان عمر:  جی ہاں۔ 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
Flag Counter