Deobandi Books

قومی اسمبلی میں قادیانی مسئلہ پر بحث کی سرکاری رپورٹ جلد 4 ۔ غیر موافق للمطبوع

97 - 444
	جناب عبدالمنان عمر:  ہاں جی سنائیں۔ 
	مولانا ظفر احمد انصاری:  یہ ہے۱؎:  ’’ان نساء داران کن بغایا فیکون رجالہا دیوثین دجالین‘‘ 				  (لجنتہ النور ص۹۰، خزائن ج۱۶ص۴۳۲)
	اب اس کا ترجمہ انہوں نے کیا ہے کہ : ’’اگر درخانہ زنان آں فاسقہ باشند پس مردآں آں خانہ دیوث ودجال مے باشند‘‘
	اس کے بعد (ص۹۶، خزائن ج۱۶ص۴۳۷)پر: ’’وما اہلکہم الا البغایا‘‘ ترجمہ فارسی: (وہلاک نہ کرد ایشاں را مگر زنان فاحشہ)
	اس کے آگے (لجنتہ النور ص۹۶،خزائن ج۱۶ص۴۳۸) ہے۔ پھر وہ لکھتے ہیں: ’’وقد کثرت البغایا لشقوۃ الناس فی ہذا الزمان وبرائے بدبختی مردم زنان فاحشہ دریں زمانہ بسیار اند‘‘
	1811اس کے بعد(لجنتہ النور ص۱۱۸، خزائن ج۱۶ص۴۶۰)پر پھر آگے لکھتے ہیں: ’’الی العواہر والبغایا اوتافۃ سوئے زنان بدکار‘‘ 
	پھر (لجنتہ النور ص۹۰، خزائن ج۱۶ص۴۳۲)پر لکھتے ہیں: ’’دیوثین ودجالین‘‘
	فارسی میں ’’دیوث ودجال مے باشند‘‘
	اسی طرح اور بھی دوسری کتابوں میں بھی بہت جگہ پر خود انہوں نے لکھا اورترجمہ کیا۔

	۱؎   اس جگہ اصل مطبوعہ مسودہ میں لفظ…عربی… لکھ کر خالی چھوڑ دیا تھا۔ ہم نے اصل کتاب سے عربی عبارتیں نقل کیں۔
 	جناب یحییٰ بختیار:  ’’دیوث و دجال‘‘ اب دیکھیں، اب آپ یہ فرمائیے صاحبزادہ صاحب! کہ جو شخص محدث ہے، وہ کہتا ہے کہ ’’میںمحدث ہوں، نبی نہیں ہوں‘‘ اس کا انکار کفر نہیں ہے، تو پھر وہ کیوں یہ لوگوں کو کہتا ہے کہ ’’یہ ولد الحرام ہیں، یہ دیوث ہیں، یہ دجال ہیں، یہ اس  Sense  (معنوں) میں نہ ہو کہ ’’ولد الحرام‘‘ سے مطلب کہ واقعی وہ زنا کی اولاد ہیں۔ مگر یہ چیزیں، ایسے الفاظ کیوں استعمال کرتے ہیں ان کے لئے۔ یعنی ایک شخص کا اتنا جو مرتبہ ہو، محدث ہو، کہتا ہے ’’جو مجھے نہیں مانتا وہ کنجریوں کی اولاد ہے۔‘‘ ’’بدکار‘‘ یا ’’باغی‘‘ آپ سمجھیں اس کو جس طرح کہ کہتے ہیں۔
	جناب عبدالمنان عمر:  یہ نہیں ہے ’’جو نہیں مجھے مانتا۔‘‘ میں نے اس لئے عرض کیا تھا…
	جناب یحییٰ بختیار:  میں پھر پڑھ کے سناتا ہوں ، دیکھیں: ’’ کل مسلمانوں نے مجھے قبول کیا اور میری دعوت کی تصدیق کی…‘‘
	جناب عبدالمنان عمر:  جی۔ 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
Flag Counter