Deobandi Books

قومی اسمبلی میں قادیانی مسئلہ پر بحث کی سرکاری رپورٹ جلد 4 ۔ غیر موافق للمطبوع

99 - 444
	جناب یحییٰ بختیار:  جنہوں نے ان کو قبول نہیں کیا…
	جناب عبدالمنان عمر:  نہیں جی۔
	جناب یحییٰ بختیار:  …جنہوں نے ان کی دعوت نہیں مانی۔ اس کی تصدیق نہیں کی، ان کو نہیں مانا۔ ان کو محدث نہیں مانا۔ نبی نہیں مانا یا ان کو جھوٹا کہا، کذاب کہا…
	جناب عبدالمنان عمر:  یہ ترجمہ آپ کر رہے ہیں جی۔ اصل عبارت پڑھئے آپ۔ میری گزارش یہ ہے…
	جناب یحییٰ بختیار:  میں نے ترجمہ کیاہے…
	جناب عبدالمنان عمر:  ترجمہ کیا ہے۔ 
	جناب یحییٰ بختیار:  …مگر آپ کو ایک لفظ پر اعتراض تھا کہ…
	جناب عبدالمنان عمر:  جی نہیں،میں نے عرض کیا ہے ناںکہ ترجمہ کیا ہے۔ میں اب اس کا ترجمہ آپ کو عرض کردیتاہوں۔ یہ نہیں ہے کہ ’’جو مجھے قبول نہیں کرتاہے‘‘ بلکہ فرمایا 1814’’کل‘‘ ہر وہ شخص جو مجھے آگے جاکے قبول نہیں کرے گا…‘‘
	جناب یحییٰ بختیار:  جی ہاں۔ 
	جناب عبدالمنان عمر:  ’’… وہ شریر لوگوں میں سے ہوگا۔وہ ان لوگوں میں سے ہو گا جن پر ’’ختم اﷲ علی قلوبھم‘‘کی وعید آتی ہے۔‘‘ یہ وہی لکھا ہوا ہے…
	جناب یحییٰ بختیار:  ابھی یہ، یہاں جو آپ کا ترجمہ…
	جناب عبدالمنان عمر:  …مضارع کا صیغہ ہے جی۔اس میں آئندہ کے متعلق بتایا ہے اورآپ خود سوچئے، یہ مرزا صاحب کی ابتدائی زمانے کی تحریر ہے۔ اس کے بعد تو ان کو لاکھوں آدمیوں نے مانا۔ تو کیا مرزا صاحب یہ کہتے تھے کہ ’’جتنوںنے اب مجھے مان لیا؟‘‘ چند سو اس وقت تھے۔ ’’آئندہ مجھے جو شخص بھی مانے گا وہ ایسا ہی ہوگا؟‘‘ یہ تو عقل کے خلاف بات ہے۔ 
(مجھے مانو، ورنہ ولد الحرام، مرزاقادیانی کا اعلان)
	جناب یحییٰ بختیار:  نہیں، ان کا یہ مطلب ہے کہ دھمکی دے رہے ہیں کہ ’’مجھے مان لو ورنہ ولد الحرام ہو جاؤ گے۔‘‘
	جناب عبدالمنان عمر:  یعنی سختی کی ہے۔ یہ صحیح بات ہے۔ ایک شخص صداقت کو پیش کرتا ہے…
	جناب یحییٰ بختیار:  ’’ اور جو نہیں مانتا وہ حرامی ہے، ہو جائے گا۔‘‘
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
Flag Counter