Deobandi Books

قومی اسمبلی میں قادیانی مسئلہ پر بحث کی سرکاری رپورٹ جلد 4 ۔ غیر موافق للمطبوع

96 - 444
	جناب عبدالمنان عمر:  یعنی ’’سرکش انسان۔‘‘
	جناب یحییٰ بختیار:  ہاں، ’’سرکش‘‘تو ضروری نہیں۔ ابھی لیڈر آف دی…
	جناب عبدالمنان عمر:  ’’باغی‘‘ کہتے ہیں۔ نہیں جی،’’باغی‘‘ کس کو کہتے ہیں؟ سرکش کو کہتے ہیں ناں۔
	جناب یحییٰ بختیار:  دیکھیں جی…
	مولوی مفتی محمود:  ’’بغایا‘‘ جو ہے ناں…
	جناب یحییٰ بختیار:  ’’بغایہ‘‘ باغی کی جمع نہیں ہے۔ ’’بغایہ‘‘ بغی کی جمع ہے۔ 
	جناب عبدالمنان عمر:  جی ہاں۔
	مولوی مفتی محمود:  اور ’’بغی‘‘ بمعنی…
	جناب عبدالمنان عمر:  جی ہاں، تو ان معنوں میں یہ لفظ لغت میں آتا ہے۔ میں عرض کرتا ہوں…
	جناب یحییٰ بختیار:  دیکھئے ناں،میں نے مرزا صاحب کی کچھ کتابوں میںدیکھا ہے کہ اس لفظ کاخود ہی ’’بدکارعورت‘‘ ’’فاحشہ عورت‘‘ استعمال کرتے رہے ہیں۔ 
	1810جناب عبدالمنان عمر:  جناب!وہ دکھائیے مجھے۔
	جناب یحییٰ بختیار:  وہ ترجمہ جو ہوا ہے انہی میں…
	جناب عبدالمنان عمر:  جناب!وہ ترجمہ ان کا نہیں ہے۔ 
	جناب یحییٰ بختیار:  انہی کی کتاب…
	جناب عبدالمنان عمر:  یہ ترجمہ ’’ولد البغایہ‘‘ کا ان کا نہیں ہے۔ 
	جناب یحییٰ بختیار:  نہیں، انہی کی کتاب…
	جناب عبدالمنان عمر:  دکھائیے۔ 
	جناب یحییٰ بختیار:  چھ صفحے میں سات دفعہ وہ…
	جناب عبدالمنان عمر:  ہاں، تو عربی میں ہے، وہ ترجمہ نہیں ہے۔ 
(’’بغایا‘‘ کا معنی مرزاقادیانی کی کتب سے)
	جناب یحییٰ بختیار:  ’’بغایہ‘‘ کامطلب وہ یہ لیتے ہیں ’’بدکار عورت۔‘‘یہ آپ، آپ کو سنا دیتے ہیں۔ آپ ذرا دیکھ لیجئے۔ یہ ذرا سن لیں آپ۔ 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
Flag Counter