Deobandi Books

قومی اسمبلی میں قادیانی مسئلہ پر بحث کی سرکاری رپورٹ جلد 4 ۔ غیر موافق للمطبوع

95 - 444
	جناب عبدالمنان عمر:  وہ تو،دیکھئے، میں نے اسی لئے کہا ناں کہ لفظ وہ نہیں ہے۔
	جناب یحییٰ بختیار:  وہ لفظ جو ہے…
	1808مولوی مفتی محمود:  ’’بغایا‘‘۔(مداخلت)
	جناب یحییٰ بختیار:  ’’بغایا‘‘ کے لئے بار بار وہ ’’بدکار عورت‘‘ ’’فاحشہ عورت‘‘ خود ہی استعمال کرتے ہیں۔
	جناب عبدالمنان عمر:  ’’ولدبغایہ‘‘’’ابن الحرام‘‘ اور ولد الحرام ’’ابن الحلال‘‘ اور ’’بنت الحلال‘‘ وغیرہ سب عرب کا اور ساری دنیا کا محاورہ ہے۔ جو شخص نیکو کاری کو ترک کر کے برائی کی طرف جاتا ہے اور باوجودیکہ، اس کا حسب و نسب درست ہو، صرف اعمال کی وجہ سے ’’ابن الحرام‘‘ اور ’’ولد الحرام‘‘ کہتے ہیں۔ان کے خلاف جو نیکو کار ہوتے ہیں۔ ان کو ’’ابن الحلال‘‘ کہتے ہیں۔ اندریں حالات امام علیہ السلام کا اپنے مخالفین کو ’’اولاد بغایہ‘‘ کہنا بھی درست ہے اورجناب عالی! حضرت امام باقرؒ کا میں ایک قول…
	جناب یحییٰ بختیار:  نہیں، پہلے یہ بتائیں کہ اس کا مطلب کیا؟ اگر ایک ولد الحرام ہے وہ…
	جناب عبدالمنان عمر:  جی ، میں نے…
	جناب یحییٰ بختیار:  دیکھئے ناں،آپ پہلے اس کو تو  Settle  کر دیجئے۔ پھر آگے جا کے دلیلیں دیتے رہیں آپ۔ جب ایک آدمی بازار میں پھرتاہے اور آپ اسے کہتے ہیں ’’حرامی ہے‘‘ اس کا یہ مطلب نہیں ہوتا کہ واقعی وہ ولد الزنا ہے…
	جناب عبدالمنان عمر:  ہاں۔
(مرزاقادیانی نے گالی دی)
	جناب یحییٰ بختیار:  …یہ نہیں ہوتا،اور ’’حرامی‘‘ کہنے کا مطلب گالی ہے۔
	جناب عبدالمنان عمر:  بالکل، بالکل۔
	جناب یحییٰ بختیار:  تو اس  Sense   (معنی) میں مرزاصاحب نے کہا؟
	1809جناب عبدالمنان عمر:  جی ہاں سختی کے کلام میں۔
	جناب یحییٰ بختیار:  جی ہاں، سختی کا کلام ہے۔
	جناب عبدالمنان عمر:  ہاں، یہ نہیں کہ وہ کوئی وہ…یہی میں کہہ رہا تھا کہ ترجمہ نہیں ہے۔
	جناب یحییٰ بختیار:  نہیں،یہی میں کہہ رہا ہوں کہ وہ کنجریوں کی اولاد نہیں۔وہ مرزا صاحب کہتے ہیں ان کی نظر میں، کہ جو ان کو نہیں مانتا،وہ اس قسم کا جیسے ہم کہتے ہیں کہ ’’یہ حرامی ہے، ولد الزنا ہے۔‘‘
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
Flag Counter