Deobandi Books

قومی اسمبلی میں قادیانی مسئلہ پر بحث کی سرکاری رپورٹ جلد 4 ۔ غیر موافق للمطبوع

94 - 444
	جناب یحییٰ بختیار:  ہاں، ’’مخالف‘‘سے کیا مراد ہے؟ ’’جہنمی‘‘…
	جناب عبدالمنان عمر:  ’’لیس کلامنا ہذافی اخیار ھم بل فی اشرارھم‘‘کہ:
	’’ہماری اس قسم کی تحریروں کے مخاطب وہ لوگ ہیں جو برے ہیں۔ اشرار میں سے ہیں۔ جو اخیار ہیں۔ نیک ہیں، اچھے ہیں، دوسری قوموں میں بھی ایسے ہیں، ان کے متعلق ہماری یہ تحریریں نہیں ہیں۔‘‘
(مخالف کنجریوں کی اولاد)
	جناب یحییٰ بختیار:  جب مرزا صاحب یہ کہتے ہیںکہ:
	’’کل مسلمانوں نے مجھے قبول کرلیا۔ میرے دعویٰ کی تصدیق کر لی مگر کنجریوں اور بد کاروں کی اولاد نے مجھے نہیں مانا۔‘‘			        (آئینہ کملات اسلام ص۵۴۷)
	جناب عبدالمنان عمر:  یہ ذرا مجھے دکھا دیجئے مرزا صاحب کی تحریر۔
	1807جناب یحییٰ بختیار:  نہیں، میں،میں، یہ اردو ترجمہ ہے۔
	جناب عبدالمنان عمر:  نہیں،نہیں، یہ مرزاصاحب کے الفاظ نہیں ہیں۔
	جناب یحییٰ بختیار:  نہیں، یہ اردو ترجمہ ہے۔
	جناب عبدالمنان عمر:  ترجمہ۔
	مولوی مفتی محمود:  عربی میں ہے، وہ میں سنا دیتاہوں۔
	جناب عبدالمنان عمر:  ہاں،عربی پڑھئے۔
	جناب یحییٰ بختیار:  ہاں، عربی میں جو لفظ ہے اس کا کیا مطلب ہے؟
	مولوی مفتی محمود:  عربی میں الفاظ اس کے یہ ہیں: ’’تلک کتب ینظر الیہا کل مسلم بعین المحبۃ والمؤدۃ وینتفع من معارفہا ویقبلنی ویصدق دعوتی الا ذریۃ البغایا‘‘ یہ ہے۔
	جناب عبدالمنان عمر:  آگے ہی اس کا ترجمہ ہے کہ ’’وہ لوگ جن پر قرآن مجید کی یہ آیت منطبق ہوتی ہے،’’ختم اﷲ علی قلوبھم‘‘ یعنی باوجود صداقت کو دیکھ لینے کے،باوجود صداقت کو سمجھ لینے کے، باوجود تمام دلائل کوپوری طرح جاننے کے باوجود، وہ لوگ پھر بھی صداقت کو قبول نہیں کرتے۔ یہ خود یہ تحریر بتا رہی ہے…
	جناب یحییٰ بختیار:  نہیں،تو وہ کنجریوں کی اولاد ہوگئے ناں جی؟
	جناب عبدالمنان عمر:  جی نہیں۔ وہاں تو ہے نہیں،’’کنجریوں کی اولاد۔‘‘
	جناب یحییٰ بختیار:  توپھر میں تو یہ پوچھ رہا ہوں آپ سے کہ…
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
Flag Counter