Deobandi Books

قومی اسمبلی میں قادیانی مسئلہ پر بحث کی سرکاری رپورٹ جلد 4 ۔ غیر موافق للمطبوع

93 - 444
	جناب عبدالمنان عمر:  مثلاً انہوں نے خدا کے متعلق…
	جناب یحییٰ بختیار:  ’’میں نبی ہوں‘‘ میں نبی نہیں۔‘‘…
	جناب عبدالمنان عمر:  بڑی لمبی بحث کی۔ وہ بھی دو قسم ہے۔ انہوں نے…
	جناب یحییٰ بختیار:  پھر یسوع کی تعریف ہے۔ پھر ’’عیسیٰ کجا است کہ تابنہدپابمنبرم‘‘ یہ بھی کہہ دیا۔
	جناب عبدالمنان عمر:  ہر بات کے متعلق تو اب میرا خیال ہے…
	جناب یحییٰ بختیار:  …پھر یہاں جو ہے حضرت علیؓ کے بارے میں بھی یہ ہے…
	جناب عبدالمنان عمر:  جی ہاں۔
(مرزاقادیانی کا مخالف جہنمی)
	جناب یحییٰ بختیار:  …پھر حضرت امام حسینؓ کے بارے میں بھی یہ ہے۔ اب آپ ان کو بھی چھوڑ دیجئے۔ ابھی میں آپ سے یہ پوچھوں گا کہ مرزاصاحب جب اپنے مخالفوں کا ذکر کرتے ہیں۔ مرزا صاحب جب اپنے مخالفوں کاذکر کرتے ہیں۔ ان سے ان کا کیا مطلب ہوتا ہے؟ غیر احمدی یا صرف ہندو، عیسائی؟ میں نے آپ سے پوچھا کہ مرزا صاحب جو کہتے ہیں کہ:
	’’جو شخص تیری پیروی نہیں کرے گا اورتیری بیعت میں داخل نہیں ہوگا۔ تیرا مخالف رہے گا۔ وہ خدا اور رسول کی مخالفت کرنے والا جہنمی ہے۔‘‘ 		 (تذکرہ ص۳۳۶ طبع سوم)
	1806یہ مخالف سے کیا مطلب ہے؟
	جناب عبدالمنان عمر:  جو بدزبانی کرتا ہے۔
	جناب یحییٰ بختیار:  نہیں، ’’بدزبانی‘‘نہیں کہا۔ ’’جو شخص…‘‘
	جناب عبدالمنان عمر:  ’’مخالف‘‘ آپ نے معنی پوچھے ہیں ناں؟
	جناب یحییٰ بختیار:  نہیں، میں پھر پڑھ کے سناتاہوں، آپ نے سنا نہیں شاید:
	’’جو شخص تیری پیروی نہیں کرے گاتیری بیعت میں داخل نہیں ہوگا اورتیرا مخالف رہے گا… اور تیرا مخالف رہے گا…‘‘
	جناب عبدالمنان عمر:  جی۔
	جناب یحییٰ بختیار:  ’’…وہ خدا اور رسول کی مخالفت کرنے والا جہنمی ہے۔‘‘
	جناب عبدالمنان عمر:  آپ نے پوچھا ہے کہ ان سے کون کون مراد ہے؟
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
Flag Counter