Deobandi Books

قومی اسمبلی میں قادیانی مسئلہ پر بحث کی سرکاری رپورٹ جلد 4 ۔ غیر موافق للمطبوع

89 - 444
	’’آپ کا میلان کنجریوں سے…ان کی صحبت ہی شاید اسی وجہ سے ہو کہ جدی مناسبت درمیان ہے۔‘‘
	جناب عبدالمنان عمر:  کیونکہ اس میں لکھا ہے ناں، بائبل میں۔
	جناب یحییٰ بختیار:  کیا لکھا ہوا ہے؟
	جناب عبدالمنان عمر:  یہ کہ حضرت مسیح نے…ایک کنچنی آئی اور اس نے اپنے بالوں کو حضرت مسیح کے قدموں پر ملا اور عطر کی مالش ہو گئی۔ یہ کنچنی کی کیفیت ہے۔ یہ بائبل میں لکھا ہواہے۔
	جناب یحییٰ بختیار:  نہیں،وہ ایک چیز…
	جناب عبدالمنان عمر:  یہ مرزا صاحب نے خود نہیں…
	جناب یحییٰ بختیار:  دیکھیں ناں، اس کا، اس سے یہ  Conclusion  (نتیجہ) نکالنا،دیکھیں آپ ذرا پھر سنیں: ’’کہ آپ کا میلان کنجریوں سے…ان کی صحبت بھی شاید اسی وجہ سے… شاید اسی وجہ سے…‘‘
	جناب عبدالمنان عمر:  جی ہاں،  Conclusion  (نتیجہ)ہے۔ کیونکہ اس میں لکھا ہواہے۔
	جناب یحییٰ بختیار:  ہاں، یہ Conclusion  (نتیجہ)وہ خود  Draw  (اخذ) کر رہے ہیں۔
	جناب عبدالمنان عمر:  جی ہاں۔
	جناب یحییٰ بختیار:  ’’…شاید اسی وجہ سے ہو کہ جدی مناسبت درمیان تھی۔‘‘
	کہ ’’دادیاں ان کی زانیہ تھیں، کسبی تھیں، اس واسطے وہ ان سے میلان رکھتے تھے۔‘‘
	1801جناب عبدالمنان عمر:  ’’الزامی جواب‘‘ اس کو کہتے ہیں، اس کو ’’الزامی جواب‘‘ کہتے ہیں۔
	جناب یحییٰ بختیار:  یہ مرزاصاحب نے Conclusion  (نتیجہ) خود  Draw  (اخذ) کیا ہے۔
	جناب عبدالمنان عمر:  ان کی تحریروں سے۔
	جناب یحییٰ بختیار:  ان کی تحریروں سے اور ہماری تحریروں میں بھی ان کی کوئی دادیاں نانیاںوہی تھیں یا کہ کوئی اور تھیں۔
	جناب عبدالمنان عمر:  جی،ہم نہیں مانتے، بالکل نہیں۔
	جناب یحییٰ بختیار:  بغیر نانیوں، دادیوں کے پیدا ہوئے؟
	جناب عبدالمنان عمر:  بالکل نہیں، توبہ، توبہ، ہم توحضرت مسیح کے سارے نسب نامہ کو پاک باز لوگوں کا نسب نامہ تصور کرتے ہیں۔
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
Flag Counter