Deobandi Books

قومی اسمبلی میں قادیانی مسئلہ پر بحث کی سرکاری رپورٹ جلد 4 ۔ غیر موافق للمطبوع

88 - 444
	اور اس طرز کا،یہ طرزکلام، جس کو میں نے کہا ہے، ’’الزام خصم‘‘ اس قسم کا طرز کلام حضرات علماء اہل سنت نے بھی اختیار کیا ہے۔ مولوی آل حسن صاحب فرماتے ہیں: ’’اور ذرا گریبان میں منہ ڈال کر دیکھو معاذ اﷲ!‘‘
	جناب یحییٰ بختیار:  میں سمجھ گیا۔
	1799جناب عبدالمنان عمر:  ’’…حضرت عیسیٰ کے نسب نامہ مادری میں دو جگہ تم آپ ہی…‘‘
	جناب یحییٰ بختیار:  ابھی دیکھیں، آپ نے…دیکھیں، صاحبزادہ صاحب!آپ نے لمبے جواب لکھ کے تیار کئے ہوئے ہیں، پڑھ رہے ہیں آپ، اور اس کی بالکل اجازت نہیں ہے اسمبلی میں۔ آپ اپنا جواب دیں گے۔ اگرکوئی حوالہ ہو،  Relevent  ہوتو…
	جناب عبدالمنان عمر:  جی، میں حوالہ…
	جناب یحییٰ بختیار:  یہ آپ کل بیان کر چکے ہیں۔ میں تو یہ پوچھتاہوںجو اپنے  Conclusions  (نتیجہ) ان کے ہیں…
	جناب عبدالمنان عمر:  جی ہاں، میں نے انہی کے، یہ الفاظ میں نے ان کے پڑھے ہیں سارے آپ کے سامنے جناب!
	جناب یحییٰ بختیار:  نہیں، یعنی ان کے، وہ ایک طرف یہ کہتے ہیں اور ساتھ ہی اپنا Conclusions  (نتیجہ) دے رہے ہیں۔
	جناب عبدالمنان عمر:  جی ہاں، Conclusions  (نتیجہ) ان کی باتوں…
	جناب یحییٰ بختیار:  ایک طرف تو دادیاں، نانیاں آپ نے   Discover  کردیا کہ وہ انہوں نے…
	جناب عبدالمنان عمر:  اسی میں لکھا ہواہے۔
	جناب یحییٰ بختیار:  اسی سے نکالی تھیں؟
	جناب عبدالمنان عمر:  جی ہاں۔
	[At this stage Mr. Chairman vacated the chair which was occupied by Madam Deputy Speaker (Dr. Mrs. Ashraf Khatoon Abbasi)]
	(اس موقع پر جناب چیئرمین نے کرسی صدارت چھوڑ دی۔ جو ڈپٹی سپیکر (ڈاکٹر مسز اشرف خاتون عباسی) نے سنبھال لی)
	1800جناب یحییٰ بختیار:  پھر آگے خود کیا کہتے ہیں:
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
Flag Counter