Deobandi Books

قومی اسمبلی میں قادیانی مسئلہ پر بحث کی سرکاری رپورٹ جلد 4 ۔ غیر موافق للمطبوع

87 - 444
	اب یہ کسی انجیل کا حوالہ نہیں ہے۔ یہ ان کا اپنا  Conclusion  (نتیجہ) ہے، مرزا صاحب کا کہ: ’’لوگ جانتے ہیں کہ وہ شخص شرابی کبابی ہے اور خراب چال چلن،نہ خدائی کے بعد بلکہ ابتداء ہی سے ایسا معلوم ہوتا ہے… چنانچہ خدائی کا دعویٰ شراب خوری کا بد نتیجہ ہے۔‘‘
(ست بچن ص۱۷۲، خزائن ج۱۰ص۲۹۶)
	یہ مرزاصاحب کا اپنا  Conclusion  (نتیجہ) ہے۔
	جناب عبدالمنان عمر:  میں عرض کرتا ہوں…
	جناب یحییٰ بختیار:  …تو یہ تو عیسائیوں کی کتاب کی با ت نہیں ہوئی۔ یہ تو مرزا صاحب خود ان کی کتابوں کو صحیح سمجھ کر اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ شرابی تھا اور شراب خوری کی وجہ سے اس نے خدائی کا دعویٰ کیا۔
	جناب عبدالمنان عمر:  میری گزارش سنیں کہ میں اگر خود مرزا صاحب کی تشریح اس بارے میں آپ کے سامنے رکھوں تو بات واضح ہو جائے گی کہ مرزاصاحب نے حضرت مسیح کی کوئی توہین کی ہے یا نہیں اور وہ اس بارے میں اپنے کیا خیالات رکھتے تھے۔ فرماتے ہیں:
	’’موسیٰ کے سلسلے میں ابن مریم مسیح موعود تھا اور محمدی a سلسلہ میں، میں مسیح موعود ہوں۔1798سو میں اس کی عزت کرتا ہوں، جس کاہم نام ہوں اور مفسد اور مفتری ہے وہ شخص جو مجھے کہتا ہے کہ میں مسیح ابن مریم کی عزت نہیں کرتا۔‘‘       (کشتی نوح ص۱۶، خزائن ج۱۹ص۱۷،۱۸)
	فرماتے ہیں: ’’ہم اس کے لئے بھی خداتعالیٰ کی طرف سے مامور ہیں کہ عیسیٰ کو خدا تعالیٰ کا سچا اور پاک اور راست باز نبی مانیں اور ان کی نبوت پر ایمان لائیں۔ سو ہماری کسی کتاب میں کوئی ایسا لفظ بھی نہیں ہے جو ان کی شان بزرگ کے خلاف ہو اور اگر کوئی ایسا خیال کرے تو وہ دھوکہ کھانے والا اور جھوٹا ہے۔‘‘	        (اشتہار اندرون ٹائٹل ایام الصلح ص۲ ، خزائن ج۱۴ص۲۲۸)
	جناب یحییٰ بختیار:  یہ، نہیں،دیکھیں…
	جناب عبدالمنان عمر:  ’’سو…‘‘ میں ختم کرلوں: ’’سو ہم نے اپنے کلام میں…‘‘ جوآپ نے فرمایا کہ مرزا صاحب کا اپنا کلام ہے: ’’سو ہم نے اپنے کلام میں ہر جگہ عیسائیوں کا فرضی مسیح مرا د لیا ہے اور خدا تعالیٰ کا ایک عاجز بندہ عیسیٰ ابن مریم جو نبی تھا جس کا ذکر قرآن مجید میں ہے۔ وہ ہماری درشت مخاطبات میں ہرگز مراد نہیںاور یہ طریق ہم نے برابر چالیس برس تک پادری صاحبوںکی گالیاں کھا کر اختیار کیا ہے۔‘‘ 
(اشتہار ناظرین کے لئے ضروری اطلاع ملحقہ نور القرآن نمبر۲، اندرون ٹائیٹل ص۲، خزائن ج۹ص۳۷۵)
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
Flag Counter