Deobandi Books

قومی اسمبلی میں قادیانی مسئلہ پر بحث کی سرکاری رپورٹ جلد 4 ۔ غیر موافق للمطبوع

85 - 444
شخص عیسائیت سے اپنا دین بدل کر مسلمان ہو جاتا ہے، ’’من بدّل دینہ‘‘ اپنے دین کو بدل دیتا ہے۔ اس کا دین عیسویت ہے۔ وہ اپنے دین کو بدل کر مسلمان ہو جاتا ہے۔ کیا اس کو قتل کر دیا جائے گا؟ یہ بات ہی غلط ہے۔
	مولانامفتی محمود:  ’’من‘‘ سے مراد مسلمان۔
	جناب عبدالمنان عمر:  یہ’’من‘‘ کے معنی مسلمان توکسی جگہ نہیں ہیں۔ ’’من‘‘ کے ساری عربی زبان میں کہیں یہ معنی نہیں کہ…’’من‘‘معنیٰ،’’من‘‘ کے ’’معنی کون۔‘‘
	Mr. Chairman:  Next question by Attorney- General. That's all.
	(جناب چیئرمین:  اٹارنی جنرل صاحب!اگلا سوال کریں۔ یہ کافی ہے)
	جناب یحییٰ بختیار:  مولانا کچھ کہنا چاہتے ہیں۱؎۔
	جناب چیئرمین:  نہیں، کوئی ضرورت نہیں ہے۔ کوئی ضرورت نہیں۔

	۱؎  یہاں پر مولانا مفتی محمود صاحب کا مؤقف تھا کہ قرآن مجید میں ’’دین‘‘ سے مراد اسلام ہے۔ ان الدین عند اﷲ الاسلام۔ اس آیت کی رو سے حدیث کا ترجمہ یہ ہو گا۔ ’’من بدّل دینہ‘‘ جو شخص اپنے دین یعنی اسلام کو چھوڑ دے۔
(انبیاء کی توہین)
	جناب یحییٰ بختیار:  اب آپ صاحبزادہ صاحب! کچھ اور سوال…میں کسی اور طرف آرہا ہوں۔ آپ فرما تے رہے ہیں کہ مرزا صاحب صرف محدث تھے اور وہ صادق تھے اور وہ امتی تھے محمدa کے اور ان پر سب کچھ پابندی تھی قرآن کی، شرع کی۔ تو کیا یہ قرآن اور شرع اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ ہم انبیاء کی توہین کریں۔ جو پہلے گزر چکے ہیں؟
	1795جناب عبدالمنان عمر:  نہ قرآن مجید اجازت دیتا ہے، نہ حدیث اجازت دیتی ہے۔ نہ انسان کا اخلاق اس کی اجازت دیتا ہے کہ توہین کریں۔
	جناب یحییٰ بختیار:  میں ابھی آپ سے یہ پوچھوں گا اورآپ کو علم بھی ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے بارے میں انہوں نے بعض ایسی باتیں کہی ہیں جو کہ توہین آمیز خیال کی جائیں گی۔ یہ ’’دادیاں او رنانیاں زناکار تھیں، کسبی تھیں، یہ وہ شرابی، کبابی تھا، یا وہ موٹے دماغ کا تھا۔‘‘ آپ کے علم میں یہ ہے؟ یہ چیزیں کئی جگہ پڑھی جاتی ہیں۔ اگر آپ کہیں تو میں سنا دیتا ہوں۔
	جناب عبدالمنان عمر:  جی نہیں، میرے علم میں ہے۔
	جناب یحییٰ بختیار:  آپ کے علم میں ہے تو اس کا آپ کیا مطلب لیں گے؟
	جناب عبدالمنان عمر:  میری گزارش یہ ہے کہ جب مناظرہ ہوتا ہے تو اس کو اصطلاح میں کہتے ہیں ’’الزام خصم‘‘یعنی مقابل کا فریق جو ہے۔ اس کے کچھ معتقدات ہیں، وہ کچھ چیزیں مانتا ہے۔ 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
Flag Counter