Deobandi Books

قومی اسمبلی میں قادیانی مسئلہ پر بحث کی سرکاری رپورٹ جلد 4 ۔ غیر موافق للمطبوع

84 - 444
	(جناب چیئرمین:  اگلا سوال کریں)
	مولانا مفتی محمود:  وہ بھی صحیح بخاری کی روایت ہے:
	’’من بدّل دینہ فاقتلوہ‘‘ {جو اپنے دین کو بدل دے، اس کو قتل کردو۔}
	یہ (بخاری ج۲ ص۱۰۲۳، باب حکم المرتد والمرتدہ) کی روایت ہے۔
	1793جناب عبدالمنان عمر:  قرآن مجید میں اﷲ تعالیٰ فرماتا ہے: (عربی)
	سورۃ النساء کی آیت(۱۳۷) ہے کہ جو لوگ ایمان لے آتے ہیں۔ ’’ثم کفروا‘‘ پھر وہ کافر ہو جاتے ہیں۔ وہ اس ایمان کو چھوڑ دیتے ہیں۔ مسلمان کا مذہب چھوڑ دیتے ہیں۔  ’’ثم امنوا‘‘  پھر ایمان لے آتے ہیں۔مسلمان ہو جاتے ہیں۔  ’’ثم کفروا‘‘ پھر کفر کا ارتکاب کرتے ہیں۔ ثم…(عربی) پھر وہ اس کفر میں آگے بڑھ جاتے ہیں۔ اب اگر مرتد ہونے کی سزا قتل ہے تو یہ سارا  process  تو ہو نہیں سکتا کہ پہلے مسلمان ہوئے، پھر کافر ہوگئے، پھر مسلمان ہوئے، پھر کافر ہو گئے۔ پھر مسلمان ہوئے پھر کافر ہوگئے اگر ارتداد کی سزا محض ارتداد کے نتیجے میں اس کو مار ڈالنا ہے تو وہ تو پہلے ارتداد کے بعد مر جائے گا۔ قتل ہو جائے گا۔ تو یہ کہنا کہ ارتداد کی سزا قرآن نے قتل قرار دی ہے۔ یہ تو خود قرآن مجید کی اس آیت کے خلاف ہے۔
	جناب چیئرمین:  یہ تو مناظرے کی صورت اختیار کر گیا ہے۔ چھوڑیں اسے۔ It's (یہ تو تعبیر کاسوال ہے)a question of interpretation
	جناب یحییٰ بختیار:  ہم اپنی بحث میں کرسکتے ہیں۔
	Mr. Chairman:  It's a question of interpretation. ہاں Yes. Attorney-General, next question.
	(جناب چیئرمین:  یہ تو تعبیر کا سوال ہے جی۔ اٹارجی جنرل صاحب! اگلا سوال کریں)
	Sardar Maula Bakhsh Soomro:  (In audiable)
	جناب یحییٰ بختیار:  وہ حدیث کا جواب فرمائیں۔
	جناب چیئرمین:  دوسری حدیث جو مولانا مفتی محمود…
	Sardar Maula Bakhsh Soomro:  (In-audiable) Sir, Because…some reply should come from there that you 1794can……some reply should come from there…
	(سردار مولابخش سومرو:  اس طرف سے کوئی جواب آنا چاہئے…)
	جناب چیئرمین:  نہیں، یہ سوا ل جو ہے(مداخلت) دوسری حدیث کے بارے میں…
	جناب عبدالمنان عمر:  جناب والا! جناب والا! میں عرض یہ کر رہا تھا کہ اگر یہ حدیث انہی لفظوں میں ہے کہ ’’جس شخص نے اپنا دین بدل دیا اس کو قتل کردو۔‘‘ تو میرا سوال یہ ہے کہ جو 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
Flag Counter