Deobandi Books

قومی اسمبلی میں قادیانی مسئلہ پر بحث کی سرکاری رپورٹ جلد 4 ۔ غیر موافق للمطبوع

83 - 444
	(جناب چیئرمین:  ہمیں تائید کی ضرورت نہیں۔ جو گواہ نے کہا ہے۔ ہم مانتے ہیں۔ ہم اس کے نظریات بھی مانتے ہیں۔ ہمیں کسی تائید کی ضرورت نہیں)
	جناب یحییٰ بختیار:  وہ کہتے ہیں کہ آپ کے  Views  (نظریات)ریکارڈ ہو چکے ہیں کہ نہیں۔ وہ تو ریکارڈ کرا چکے ہیں۔
	جناب عبدالمنان عمر:  ہاں جی۔ نہیں، ہمارا نقطہ نگاہ یہ نہیں ہے۔
	جناب یحییٰ بختیار:  بس ٹھیک ہے۔
	جناب چیئرمین:  آیت کے متعلق انہوں نے جواب نہیں دیا۔
	جناب مفتی محمود:  آیت…
	جناب چیئرمین:  …اور حدیث کے متعلق۔
	جناب عبدالمنان عمر:  ہاں، حدیث کا عرض کرتاہوں۔
	1792جناب مفتی محمود:  آیت میں، ایک سوال یہ تھا اس وقت…
	جناب چیئرمین:  جی۔
	جناب مفتی محمود:  …کہ آیت جو ہے:
	’’ومن یرتد منکم عن دینہ فیمت وھو کافر فاولئک حبطت اعمالہم فی الدنیا والآخرۃ واولئک اصحاب النار ہم فیہا خالدون‘‘
	اس آیت کو امام بخاری نے (صحیح بخاری ج۲ ص۱۰۲۲) پر باب ’’حکم المرتد والمرتدہ‘‘میں مرتد کے قتل کے سلسلے میں اس کو پیش کیا۔ اس پر ہمارا اعتراض یہ ہے کہ امام بخاری اس آیت کو مرتد کے بارے میں سمجھتے ہیں کہ یہ ان کے بارے میں نازل ہوئی ہے۔ اس کا جواب اگر عنایت فرما دیں۔
	جناب چیئرمین:  اس میں کیا  Views  (نظریات) ہیں؟
	جناب عبدالمنان عمر:  بخاری میں، اگر وہ پوری حدیث پڑھ دی جاتی، تو یہ مسئلہ اتنا صاف ہو جاتا کہ شاید اس میں بحث کی ضرورت نہ ہوتی۔ بخاری میں یہ مضمون موجود ہے کہ وہاں حربی کافر یا حربی مرتد کا ذکر، یعنی ایسا شخص جو حکومت وقت کا باغی ہوکر دوسروں سے جاملتا ہے،اور اس کی سزا یقینا یہی ہے۔مگر وہ سزا بغاوت کے ساتھ شامل ہے۔ اگر ایک شخص بغاوت نہیں کرتا۔ محض اپنا دین بدلتا ہے۔ اس کے لئے قرآن مجید میں کوئی سزا نہیں۔ اس کے لئے حضرت امام بخاری نے کوئی ایسی حدیث بیان نہیں کی ہے۔ وہ حربی کافر کے علاوہ کی کوئی حدیث اگر مجھے دکھائیں تو میں کچھ عرض کر سکتاہوں۔
	Mr. Chairman:  Next question.
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
Flag Counter