Deobandi Books

قومی اسمبلی میں قادیانی مسئلہ پر بحث کی سرکاری رپورٹ جلد 4 ۔ غیر موافق للمطبوع

81 - 444
	(جناب چیئرمین:  نہیں، نہیں، صرف ایک منٹ۔ جو حوالہ جات پیش کئے گئے ہیں۔ وفد یا تو انہیں تسلیم کرے یا ان کی تردید کرے)
	جناب یحییٰ بختیار:  پہلا سوال یہ تھا کہ یہ غلط ہیں یا صحیح؟ اگر حوالہ جات غلط ہیں تو پھر…
	جناب چیئرمین:  غلط ہیں یا صحیح؟ اگر صحیح ہیں تو پھر آپ  Explanation  (وضاحت) دے سکتے ہیں۔  Otherwise not.
	جناب یحییٰ بختیار:  اور اگر آپ کہتے ہیںکہ درست ہیں وہ، تو پھر اس کے بعد آپ کہیںگے کہ کیا ان کا مطلب تھا۔
	1790Mr. Chairman:  And the Delegation can send written reply after getting it verified and with any explanation, if they like.
	(جناب چیئرمین:  تصدیق کرنے کے بعد وفد تحریری جواب اور وضاحت بھیج سکتا ہے)
	Mr. Yahya Bakhtiar:  And explanation.
	(جناب یحییٰ بختیار:  اور وضاحت)
	Mr. Chairman:  And whatever they like, they can write it. Next question.
	(جناب چیئرمین:  اور اگر وہ ایسا کرنا چاہیں تو ٹھیک ہے۔ اگلا سوال کریں)
	وہ مولانا عبدالحق صاحب نے جو آیت کلام پاک پڑھی تھی اور مولانا مفتی محمود صاحب نے جو حدیث شریف کا حوالہ دیا تھا۔
(قتل مرتد کا مسئلہ؟)
	جناب یحییٰ بختیار:  وہ ’’مرتد‘‘ کے بارے میں کچھ آپ کہیں گے یا بعد میں کہیں گے؟
	جناب عبدالمنان عمر:  نہیں جی! میں ابھی عرض کرتا ہوں۔
	جناب یحییٰ بختیار:  ہاں! ٹھیک ہے۔
	جناب عبدالمنان:  قتل مرتد کے بارے میں میری گزارش یہ ہے کہ ہماری اردو زبان میں اس بارے میں جو سب سے اہم لٹریچر شائع ہوا وہ ۱۹۲۵ء میں اخبار ’’زمیندار‘‘ میں ایک سلسلۂ مضمون تھا۔ جتنے حوالے پیش ہورہے ہیں یا یہ جو بحث ہو رہی ہے، یہ سب اس کے بارے میں ہے۔ اس کے متعلق میں اتنی سی عرض کروں گا کہ اس وقت مولانا محمد علی جوہر نے ایک سلسلۂ مضامین اپنے اخبار ’’ہمدرد‘‘ دہلی میں اس کے جواب میں شائع کیا اور انہوں نے یہ ثابت کیا کہ مرتد کے قتل کے بارے میں قرآن مجید میں کوئی آیت نہیں ہے۔ چنانچہ خود ’’زمیندار‘‘ کے مضمون نے یہ تسلیم کیا۔ ’’بلا شبہ یہ صحیح ہے کہ…‘‘
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
Flag Counter