Deobandi Books

قومی اسمبلی میں قادیانی مسئلہ پر بحث کی سرکاری رپورٹ جلد 4 ۔ غیر موافق للمطبوع

80 - 444
	جناب یحییٰ بختیار:  اگر آپ کہتے ہیں، یہ ٹھیک ہے، غلط…؟
	جناب عبدالمنان عمر:  نہیں جی، اس کو میں…
	جناب یحییٰ بختیار:  اگر آپ کہتے ہیں…
	جناب عبدالمنان عمر:  میری گزارش یہ ہے جی کہ یہ حلفی بیان ایک جعلی چیز پیش کی گئی ہے۔
	Mr. Chairman:  That's all. That's all.
	(جناب چیئرمین:  کافی ہے، کافی ہے۔
	جناب یحییٰ بختیار:  بس ٹھیک ہے، ٹھیک ہے۔
	Mr. Chairman:  That's all. Finish it.
	(جناب چیئرمین:  کافی ہے، اب ختم)
	آپ ،جو حوالہ جات دیئے گئے ہیں۔ آپ کہیں صحیح ہیں یا درست ہیں؟
	1789جناب یحییٰ بختیار:  باقی جو حوالہ جات ہیں،مولوی محمدعلی صاحب کے…
	جناب عبدالمنان عمر:  یہ تو  Compare  کرکے ہی میں عرض…
	جناب یحییٰ بختیار:  ہاں، تو اس واسطے آپ اگر سمجھتے ہیں کہ اس وقت جواب نہیں دے سکتے تو آپ  Compare  کرکے دو چار د ن کے بعد یہاں بھیج دیجئے سیکرٹری اسمبلی صاحب کے، سیکرٹری صاحب کے پاس اور پھر وہ ممبران …
	جناب چیئرمین:  (ڈپٹی سیکرٹری سے) جاوید!یہ نوٹ کرلیں۔ جو جو چیز ہے ناں، جوان کے …
	جناب یحییٰ بختیار:  …ممبران میں سرکولیٹ کردیں گے آپ کاجواب۔
	جناب عبدالمنان عمر:  میں اس کے متعلق ایک اصولی جواب آپ کو عرض کر دیتا ہوں، اگر اس سے بات طے ہو جائے…
	جناب چیئرمین:  نہ،نہ…
	جناب عبدالمنان عمر:  …تومولانا محمدعلی صاحب نے اس کا جواب دیا ہے۔
	Mr. Chairman:  No, no, just a minute. The Hawalajat(حوالہ جات)Which have been put to the Delegation should be either accepted or rejected.
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
Flag Counter