Deobandi Books

قومی اسمبلی میں قادیانی مسئلہ پر بحث کی سرکاری رپورٹ جلد 4 ۔ غیر موافق للمطبوع

79 - 444
	جناب عبدالمنان عمر:  جناب!پہلے وہ آپ کے پہلے سوال آپ کو لینا ہیں یا…؟
	جناب چیئرمین:  چلو، پہلے وہ، پہلے…
	جناب یحییٰ بختیار:  (ناقابل فہم)…یہ آپ پہلے لے لیں۔
	جناب چیئرمین:  اٹارنی جنرل صاحب کے سوال کا جواب دے دیں جی۔
	جناب عبدالمنان عمر:  پہلے آپ کے سوال کا جواب؟
	جناب چیئرمین:  پہلے آپ کے سوال کا جواب۔ لیکن اس کے بعد یہ پھر ان کا، مولانا عبدالحق کا۔
(قادیانی رسالہ فرقان غیرذمہ دار ہے)
	جناب عبدالمنان عمر:  یہ ہمیں کچھ فوٹو سٹیٹ دیئے گئے تھے کہ اس بارے میں ہم اپنے خیال کا اظہار کریں۔ آپ معزز ممبران بڑے اہم مسئلے کے فیصلے کے لئے یہاں جمع ہیں۔ میں بڑے افسوس سے اس کا اظہار کروں گا۔ میں نے پہلے بھی توجہ دلائی تھی کہ ’’فرقان‘‘ ایک غیر ذمہ دار پرچہ ہے۔ اس کی تحریرات کو اتنے اہم مسئلے کے فیصلے کے لئے پیش نہیں کرنا چاہئے۔ یہاں میرے ہاتھ میں…
	Mr. Chairman:  I must say the witness cannot guide the procedure of this committee. The witness can say…
	(جناب چیئرمین:  مجھے یہ کہنا پڑے گا کہ گواہ ضابطہ کے بارے میں کمیٹی کی رہنمائی نہیں کر سکتا۔ گواہ کہہ سکتا ہے کہ…)
	1788جناب یحییٰ بختیار:  آپ کو میںنے اتنی  Request  کی کہ دیکھیں۔
	جناب چیئرمین:  ہاں۔
	جناب یحییٰ بختیار:  ’’فرقان‘‘ کو بھول جائیے…
	جناب چیئرمین:  ہاں۔
	جناب یحییٰ بختیار:  …اس میں جس  "Review"  کے جوحوالے دئے ہیں۔ ۶؍جولائی ۱۹۰۴ء کے، وہ آپ دیکھ لیجئے۔ اگر آپ ابھی  Verify  (تصدیق ) نہیں کرسکتے۔ تو آپ ان کو  Verify  (تصدیق) کرکے بعد میں لکھ کے بھیج دیجئے۔ یہ کوئی جلدی کی بات نہیں ہے بڑا اہم مسئلہ ہے۔
	جناب عبدالمنان عمر:  نہیں، جناب!مجھے یہ فوٹوسٹیٹ دیاگیاہے…
	جناب یحییٰ بختیار:  یہ بھی آپ دیکھ لیجئے کہ…
	جناب عبدالمنان عمر:  ہاں،میں نے دیکھ لیا ہے جی۔
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
Flag Counter