Deobandi Books

قومی اسمبلی میں قادیانی مسئلہ پر بحث کی سرکاری رپورٹ جلد 4 ۔ غیر موافق للمطبوع

76 - 444
	جناب چیئرمین:  اخبارات میں جو آیا ہے۔ اس کی تو میں گارنٹی نہیں دے سکتا۔ کیونکہ…
	چوہدری جہانگیر علی:  وہ بھی گورنمنٹ  Sources  سے آئی ہوگی اخبارات میں۔
	جناب چیئرمین:  اس میں یہ ہے کہ صمدانی رپورٹ جو ہے وہ  Law Minister will be comming، ان کو بھی ٹریجڈی ان پر  fall  کر گئی  Because of death of his father.
	(جناب چیئرمین:  وزیرقانون تشریف لانے والے ہیں۔ کیونکہ ان کے والد کی ڈیتھ ہو گئی تھی)
	چوہدری جہانگیر علی:  جی، ہاں جی۔
	Mr. Chairman:  He was in a better position to tell the House. He will be coming day after tomorrow morning. 
	(جناب چیئرمین:  وہ پرسوں تشریف لائیں گے اورایوان کو اس بارے میں کچھ بتائیں گے)
	1785چوہدری جہانگیر علی:  ٹھیک ہے جی۔
	Mr. Chairman:  And, from tomorrow, we will be going to open this general debate and Maulana Mufti Mahmood will start with all the books and pamphlets on behalf of, I would not say, Opposition and the Government because all are the same in this House.
(مفتی صاحب کی بحث، حکومت وحزب اختلاف دونوں کی جانب سے)
	(جناب چیئرمین:  اور کل سے ہم ایک عام بحث شروع کریں گے۔ مولانا مفتی محمود صاحب حکومت اور حزب اختلاف کی جانب سے جملہ کتب/رسالہ جات کے ساتھ ایوان کے اندر بحث کا آغاز کریںگے)
	One Member:  It will be closed door?
	Mr. Chairman:  Yes, closed door. And then any honourable member can participate. But we will regulate.
	Anything else the honourable members want to say?
	(جناب چیئرمین:  جی ہاں بند کمرے میں اور پھر ہر معزز رکن اس میں حصہ لے سکتا ہے۔ لیکن ہم کنٹرول کریں گے۔ کسی چیز کے بارے میں معزز ممبران کچھ کہنا چاہتے ہیں؟)
	جناب یحییٰ بختیار:  سر!دیرہوگئی ہے۔
	جناب چیئرمین:  چلیں جی، بلالیں جی۔  One hour, Sir then you know we have to…  (ایک گھنٹہ، جناب اور پھر آپ کو پتہ ہے کہ ہمیں…)
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
Flag Counter