Deobandi Books

قومی اسمبلی میں قادیانی مسئلہ پر بحث کی سرکاری رپورٹ جلد 4 ۔ غیر موافق للمطبوع

75 - 444
	جناب صاحبزادہ صفی اﷲ:  اس نے تو قرآن اورحدیث کے ساتھ یہی کیا، تو مولانا کے لٹریچر کا کیا؟
(چڑیا گھر؟)
	جناب چیئرمین:  نہیں، جو، جس میں آپ نے ’’چڑیاگھر‘‘ جو لکھا ہواہے۔ 
----------
GENERAL DEBATE AFTER THE
CROSS- EXAMINATION
(جرح کے بعد عمومی بحث)
	چوہدری جہانگیر علی:  مسٹرچیئرمین!یہ لاہوری جماعت کو  Examine  کرنے کے بعدکیا…
	1784جناب چیئرمین:  ہاں، اس کے بعد we will open the debate in the closed session of the House  Committee. Maulana Mufti Mahmood will start.  (ہاں اس کے بعد ایوان کی کمیٹی میں بحث شروع کریں گے۔ مفتی محمود آغاز کریں گے)
	چوہدری جہانگیر علی:  میں گزارش یہ کرنا چاہتا تھا۔
	Mr. Chairman:  Next session, it may be tomorrow.
	(جناب چیئرمین:  اگلے اجلاس میں، وہ کل ہو سکتا ہے)
----------
SAMADANI TRIBUNAL'S REPORT
	چوہدری جہانگیر علی:  اخبارات میں یہ آیا تھا کہ صمدانی ٹریبونل کی رپورٹ ممبرزکو دی جائے گی۔
	جناب چیئرمین:  جی۔
	چوہدری جہانگیر علی:  یہ اخبارات میں آیاتھا کہ صمدانی ٹریبونل کی رپورٹ ممبرز میں سرکولیٹ کی جائے گی۔ میں یہ گزارش کرنا چاہتا تھا، Before this question is debated in the special committee,اگر وہ صمدانی رپورٹ کی نقلیں بھی ہمیں مل جائیں۔ we could prepare our case better, Sir
	(چوہدری جہانگیر علی:  جناب والا!اس مسئلہ پر بحث سے قبل…تو ہم بہتر طور پر تیاری کر سکتے ہیں)
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
Flag Counter