Deobandi Books

قومی اسمبلی میں قادیانی مسئلہ پر بحث کی سرکاری رپورٹ جلد 4 ۔ غیر موافق للمطبوع

70 - 444
طور پر بیان کیا اور بٹالہ والوں کو خطاب کر کے کہاکہ تمہارے ہمسایہ میں ایک نبی اور رسول آیا ہے، تم خواہ مانو یا نہ مانو۔‘‘
	1779یہ ان کی تقریر کا حوالہ دے رہے ہیں’’الحکم۱۹۱۱ء میں۔‘‘
	پھر اسی طرح آپ کے، کئی اور اکابرین کے باربار یہ حوالے انہوں نے دیئے ہیں۔ جن کویہاں دے کر میں وقت ضائع نہیں کرناچاہتا کہ وہ مرز اصاحب کو نبی اور رسول سمجھتے تھے…
	Mr. Chairman:  What is the question?
	(جناب چیئرمین:  کیا سوال ہے؟)
	جناب یحییٰ بختیار:  …اب ایک حلفیہ شہادت ہے، اس کی طرف بھی آپ کی توجہ دلاتاہوں: ’’نبوت حضرت مسیح کے متعلق جماعت احمدیہ کا متفقہ عقیدہ۔ شیخ عبدالرحمن صاحب مصری لاہوری کی حلفیہ شہادت۔
	ہم ذیل میں خود شیخ عبدالرزاق صاحب کی دستخطی حلفیہ گواہی درج کرتے ہیں جو ۲۴؍ اگست ۱۹۳۵ء کو شیخ صاحب مذکور نے حضرت ناظر صاحب تالیف و تصنیف کے جواب میں تحریر کی ہے۔ لکھتے ہیں:
	’’میں حضرت صاحب(یعنی مسیح موعود علیہ السلام) کے زمانہ کا احمدی ہوں۔ میں نے ۱۹۰۵ء میں بیعت کی تھی۔ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو اس طرح کا نبی یقین کرتاتھا اور کرتا ہوں جس طرح خدا کے دیگر نبیوں اور رسولوں کو یقین کرتا ہوں۔ نفس نبوت میں، میں نہ اس وقت کوئی فرق کرتا تھا اور نہ اب کرتاہوں۔ لفظ استعارہ اورمجاز اس وقت میرے کانوں میں کبھی نہیں پڑے تھے۔ بعد میں حضور علیہ السلام کی کتب میں یہ الفاظ جس معنی میں میں نے استعمال ہوتے ہوئے دیکھے ہیں۔ وہ میرے عقیدے کے منافی نہیں۔ ان ہی معنوں میں اب بھی حضور علیہ السلام (مرزا) کو… صحیح مجازی نبی 1780ہوں۔ یعنی شریعت جدید کے بغیر نبی، اور نبی a کا اتباع کی بدولت، حضور کی اطاعت میں فناہوکر، حضور کا کامل بروز ہوکر مقام نبوت کاحاصل کرنے والا نبی ہے۔ میرے اس عقیدے کی بنیاد حضرت مسیح کی  تقاریر اور تحریرات اور جماعت احمدیہ کا متفقہ عقیدہ ہے۔‘‘
	تو یہ میں عرض کر رہا تھا کہ آپ کا اور ربوہ کا بالکل ایک ہی عقیدہ ہے۔ 
	Mr. Chairman:  What is the question? These are the references and on these references, what question Mr. Attorney-General bares
	(جناب چیئرمین:  سوال کیا ہے؟ یہ حوالہ جات ہیں اور اٹارنی جنرل صاحب! ان حوالہ جات پر کیا سوال پوچھنا چاہتے ہیں؟)
	Mr. Yahya Bakhtiar:  Sir?
	(جناب یحییٰ بختیار:  جناب والا؟)  
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
Flag Counter