Deobandi Books

قومی اسمبلی میں قادیانی مسئلہ پر بحث کی سرکاری رپورٹ جلد 4 ۔ غیر موافق للمطبوع

69 - 444
	اب سوال یہ پیداہوتا ہے کہ مولوی محمد علی صاحب کہہ رہے ہیں… خواہ وہ دعویٰ عدالت میں اس کا جھوٹا ہو…کہ مرزا صاحب نے… یہ ابھی کوئی مجازی بات نہیں ہے… ایسے ہی کہتے ہیں کہ:
	’’مستغیث (مولوی کرم الدین) نہایت اچھی طرح جانتا ہے کہ ملزم (یعنی مرزا صاحب) نے اس حیثیت (یعنی نبوت و رسالت) کا دعویٰ کیا ہے۔ بہ ایں ہمہ مستغیث نے اس کی تکذیب کی ہے۔ پس مذہب اسلام کی اصطلاح کی رو سے بھی مستغیث کذاب ہے۔‘‘
	کیونکہ ایک شخص نے دعویٰ کیا ہے اور وہ ان کو سچا سمجھتے ہیں تو یہ جو ہے۔
	پھر ایک اور حوالہ ہے  "Review of Religions"۱۹۰۴ء میں مولانا محمد علی صاحب نے اخبار  "Pioneer"  الہ آباد کے ایڈیٹر کو جواب دیا:
	’’جس طرح اس نے ہندوستان کے متعلق یہ لکھا کہ ہندوستان کو اس وقت کسی اور نبی کی ضرورت نہ تھی…‘‘
	"Pioneer"  نے یہ لکھا تھا مرزاصاحب کے دعویٰ کے متعلق ان کو کہ ’’ہندوستان کو کسی اور نبی کی ضرورت نہ تھی۔‘‘ تو اس کے جواب میں کہتے ہیں:
	’’جس طرح اس نے ہندوستان کے متعلق یہ لکھا کہ ہندوستان کو اس وقت کسی اور نبی کی ضرورت نہ تھی۔ اس طرح یہ بھی کسی اخبار میں شائع کرے کہ اس سے 1778۱۹۰۰ء سال پہلے ملک شام کو کسی اور نبی کی ضرورت نہ تھی۔‘‘    ("Review of Religions"مارچ ۱۹۰۴ء ص ۴۶)
	پھر آگے، مولوی محمد علی صاحب آگے فرماتے ہیں، ہندوؤں کو مخاطب کرکے:
	’’ہم اس بات کو مانتے ہیں کہ آخری زمانہ میں ایک اوتار کے ظہور کے متعلق جو وعدہ انہیں دیاگیاتھا۔ وہ خدا کی طرف سے تھا اوراس کو ہندوستان کے مقدس نبی…مرزاغلام احمدقادیانی کے وجود میں خدا تعالیٰ نے پورا کر دکھایا ہے۔‘‘
نومبر ۱۹۰۴ء ص۴۱۱)"Review of Religions"(
	پھرآگے لکھا ہے کہ:
	’’مولوی کرم الدین نے حضرت مسیح موعود اور حکیم فضل الدین صاحب پرمقدمہ ازالہ حیثیت عرفی کیاتھا۔ کیونکہ حضرت نے اپنی کتاب میں مولوی صاحب…‘‘ یہ اس کا میں ذکر کرچکاہوں، جو انہوں نے اس کو کذاب کہاتھا۔ آگے جی میں اور کچھ حوالے چھوڑ دیتاہوں۔
	پھر بعد میں خواجہ کمال الدین صاحب کی اس تقریر کی طر ف آپ کی توجہ دلاتاہوں۔ جو ایڈیٹر ’’الحکم‘‘ کو لکھتے ہیں۔ یہ ہے جی ’’الحکم ۱۴؍مئی ۱۹۱۱ئ‘‘
	’’بٹالوی نے اپنے روزنامہ ’’پیسہ اخبار‘‘ والے مضمون میں ذکرکیاتھا کہ خواجہ صاحب نے پھر بریکٹ میں نعوذ باﷲ حضرت مسیح موعود کے نبی یا رسول ہونے سے انکار کیا ہے۔ مگر بٹالوی کے لئے یہ خبر جانفرسا ہوگی کہ ان کے گھر بٹالہ ہی میں خواجہ صاحب نے اپنے لیکچر میں صاف 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
Flag Counter