Deobandi Books

قومی اسمبلی میں قادیانی مسئلہ پر بحث کی سرکاری رپورٹ جلد 4 ۔ غیر موافق للمطبوع

67 - 444
	جناب یحییٰ بختیار:  اچھاجی، یہ آگے پھر ایک اورحوالہ ہے کہ:	
	’’مولوی صاحب، حکیم نور الدین صاحب، خلیفہ اول قادیان، فرمایا کرتے تھے کہ یہ تو صرف نبوت کی بات ہے۔ میرا تو ایمان ہے کہ حضرت مسیح (غلام احمد قادیانی صاحب) صاحب شریعت نبی ہونے کا دعویٰ کریں اور قرآنی شریعت کومنسوخ قرار دیں توبھی مجھے انکار نہ ہو۔ کیونکہ جب ہم نے ان کو واقعی صادق اور من جانب اﷲ پایا ہے۔ تو اب جو بھی آپ فرمائیں گے، وہی حق ہوگا۔‘‘				        (سیرت المہدی ج۱ص۹۹، روایت نمبر۱۰۹)
	جناب عبدالمنان عمر:  یہ کہاں فرمایا جی؟
	جناب یحییٰ بختیار:  یہ، آپ کو اس کا علم نہیں ہے؟
	جناب عبدالمنان عمر:  جناب!میں ان کی گیارہ کتابوں کو جانتاہوں۔ میرے علم میں ان کی گیارہ کی گیارہ کتابوں میں سے کسی جگہ یہ لفظ نہیں ہے۔
	جناب یحییٰ بختیار:  کسی خط میں؟ کتاب نہ سہی کسی اور…
	جناب عبدالمنان عمر:  میرے سامنے خط پیش کیا جائے کیونکہ خط ایک پرائیویٹ چیز ہے۔ میں نہیں جانتا کہ وہ خط…
	جناب یحییٰ بختیار:  کسی اور تحریرمیں ؟ نہیں، نہیں، کسی اورتحریر میں؟ آپ کے علم میں نہیں یہ بات؟
	1775جناب عبدالمنان عمر:  جی نہیں، بالکل۔ اگر کوئی خط ایسا ہے…
	جناب یحییٰ بختیار:  نہیں، بس ٹھیک ہے۔
	جناب عبدالمنان عمر:  ہاں جب، بالکل۔
	جناب یحییٰ بختیار:  اب آپ…
	جناب عبدالمنان عمر:   Forged  (جعلی) بھی چیزیں ہوتی ہیں۔
	جناب یحییٰ بختیار:  نہیں، ٹھیک ہیں ناں، اسی واسطے میں پوچھتاہوں کہ آپ اتھارٹی ہیں اس پر، آپ جانتے ہیں۔
	اب یہ ایک حوالہ ہے ’’الفرقان‘‘ ربوہ سے، کوئی اتھارٹی نہیں ہے۔ مگر انہوں نے  Quote  (پیش) کئے ہیں۔ آپ کے کچھ، جو پارٹی ہے، ان کے خیالات۔ وہ کہتے ہیں کہ:	
	’’ہم ذیل میں فریق لاہور کے اکابر کے وہ حوالہ جات پیش کرتے ہیں جن سے روز روشن کی طرح ثابت ہے کہ سب خلافت ثانیہ سے اپنی علیحدگی یعنی ۱۹۱۴ء تک سیدنا حضرت مسیح موعود کی نبوت پراسی طرح اعتقاد رکھتے تھے، جس طرح جماعت احمدیہ رکھتی ہے…‘‘	
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
Flag Counter