Deobandi Books

قومی اسمبلی میں قادیانی مسئلہ پر بحث کی سرکاری رپورٹ جلد 4 ۔ غیر موافق للمطبوع

66 - 444
اعتقاد ہے اور یہی میرے نزدیک مرزاغلام احمد صاحب کا تھا۔ کوئی رد کرے یا نہ مانے یا منافق کہے تو اس کا معاملہ حوالہ خدا ہے۔‘‘
(قادیانیوں اور لاہوریوں میں کوئی فرق نہیں)
	جناب یحییٰ بختیار:  تو اب تو بالکل بات صاف ہوگئی۔ صاحبزادہ صاحب! آپ میں اور ربوہ میں کوئی فرق نہیں۔ وہ بھی یہ کہتے ہیں کہ غیر شرعی نبی تھا، شریعت والا نہیں تھا۔
	جناب عبدالمنان عمر:  جناب! میں گزارش کرتاہوں، مجھے علم نہیں کہ انہوں نے آپ کے سامنے کیا بیان دیاہے۔
	جناب یحییٰ بختیار:  یہ کہ غیر شرعی، امتی۔
	جناب عبدالمنان عمر:  دیکھو جی، میں عرض کرتاہوں کہ میرے سامنے ان کا پچھلا پچاس سال کالٹریچر ہے۔ میں اس کی روشنی میں عرض کرتاہوں، وہ غیر شرعی نبی بمعنی محدث نہیں مانتے۔ میں نہیں جانتا یہاں ان کا کیا  Stand  (مؤقف) ہے۔ جو ان کا گذشتہ پچاس سال کا   Stand  (مؤقف) …
	جناب یحییٰ بختیار:  نہیں، اس معنی میں جیسے حکیم نور الدین صاحب نے فرمایا…
	جناب عبدالمنان عمر:  مجدد۔
	جناب یحییٰ بختیار:  ’’مجدد‘‘ توکہا…
	جناب عبدالمنان عمر:  نہیں، مجدد۔
	جناب یحییٰ بختیار:  …ساتھ ہی کہا’’بغیر شریعت کے، بغیر شریعت کے نبی۔‘‘
	جناب عبدالمنان عمر:  جی نہیں، بغیر…لغت کے لحاظ سے، لغوی معنوں میں۔ پورے لفظ لیجئے ناں ان کے۔
	1774جناب یحییٰ بختیار:  لغوی معنی، وہ بھی یہی کہہ رہے ہیں کہ آنحضرتa کی امت سے تھے۔ ان کے قدموں میں بیٹھے۔‘‘…
	Mr. Chairman:  Let us get out of this lughat (لغت). We have please,نہیں، نہیںgot so many lughats in our library. (Interruption) confine yourself. No further question, no further answers  about the lughat or the double meaning or three meanings or four meanings.
	(جناب چیئرمین:  ہم لغت سے باہر آ جائیں۔ ہماری لائبریری میں کئی ایک لغات ہیں۔ آپ موضوع کے اندر رہیں لغت کے بارے میں یا الفاظ کے دو معانی، تین معانی یا چار معانی کے بارے میں کوئی مزید سوال و جواب نہیں ہوگا)
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
Flag Counter