Deobandi Books

قومی اسمبلی میں قادیانی مسئلہ پر بحث کی سرکاری رپورٹ جلد 4 ۔ غیر موافق للمطبوع

65 - 444
	جناب عبدالمنان عمر:  نہیں، جناب!میںمرزاصاحب…وہ مولانا نور الدین کی طرف سے جواب دوں گا جن کا وہ حوالہ ہے۔
	جناب یحییٰ بختیار:  اچھا جی۔
	جناب عبدالمنان عمر:  ہاں جی،یہی صحیح بات بھی ہے۔ نہیں، جناب! وہ اردو ہی ہے، خط ہے، اردو میں ہے،  Simple  (آسان) سا خط ہے:
	’’دل چیر کر دکھانا انسانی طاقت سے باہر ہے۔ قسم پر اگر کوئی اعتبار کرے تو واﷲ العظیم کے برابر کوئی قسم مجھے نظر نہیں آتی۔ نہ آپ میرے ساتھ موت کے بعد ہوںگے اور نہ کوئی اور میرے ساتھ سوائے میرے ایمان اور اعمال کے ہوگا۔ پس یہ معاملہ اﷲ تعالیٰ کے حضور میں پیش ہونے والا ہے۔ 1772واﷲ العظیم(عربی)، میں مرزاصاحب کو مجدد اس صدی کا تعیّن کرتاہوں۔ میں ان کو راست باز مانتاہوں۔‘‘۲۷؍اکتوبر ۱۹۱۰ئ۔
	جناب یحییٰ بختیار:  آگے کوئی نبی تو نہیں لکھا ہے اس میں؟
	جناب عبدالمنان عمر:  ہیں جی؟
	جناب یحییٰ بختیار:  آگے کوئی نبی تو …
	مولانا غلام غوث ہزاروی:  جناب صدر صاحب!ایک عرض کروں؟
	جناب عبدالمنان عمر:  آپ پھر پورا خط اگر پڑھنا چاہیں…
	جناب یحییٰ بختیار:  نہیں، میں آپ سے صرف اتنا پوچھ رہا ہوں…
	مولانا غلام غوث ہزاروی:  یہ گواہ’’واﷲ العظیم‘‘ کی جگہ ’’واﷲِالعظیم‘‘ پڑھے تو اچھا ہے۔
(مداخلت)
	جناب عبدالمنان عمر:  میں لفظ پڑھ لیتاہوں…
	جناب یحییٰ بختیار:  نہیں، یعنی آگے نبی…
	جناب عبدالمنان عمر:  میں نے کہاجی میں خط ہی پڑھ دیتا ہوں آپ کو…
	جناب یحییٰ بختیار:  نہیں،میںآپ سے پوچھ رہا ہوں تاکہ ٹائم  Save  (محفوظ) ہو۔
	جناب عبدالمنان عمر:  ٹائم تب ہی  Save  (محفوظ) ہوگا ناں جی کہ میں شاید کچھ اور جواب دے دوں اور یہاں کچھ اور ہو۔اچھا جی: ’’میں مرزا صاحب کو مجدد اس صدی کا یقین کرتاہوں۔ میں ان کو راست باز مانتا ہوں۔ نبی کے معنی لغوی پیش از وقت اﷲ تعالیٰ سے اطلاع پاکر خبر دینے والا،ہم لوگ یقین کرتے ہیں، نہ شریعت لانے والا۔ مرزا صاحب اور میں خود۔ جو شخص 1773ایک نقطہ بھی قرآن کا اور شریعت محمد رسول اﷲa کا نہ مانے میں اسے کافر اورلعنتی اعتقاد کرتاہوں۔ یہی میرا 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
Flag Counter