Deobandi Books

قومی اسمبلی میں قادیانی مسئلہ پر بحث کی سرکاری رپورٹ جلد 4 ۔ غیر موافق للمطبوع

64 - 444
	1770’’جن لوگوں نے مسیح موعود کو دیکھا ہے اور اس کی مجلس میں بیٹھے ہیں۔ وہ جانتے ہیں کہ نبی میں ایک خاص کشش ہوتی ہے اور اس وقت کھل کر بیٹھنا بہت مشکل ہوتا ہے۔ اگر صریح حکم نہ آتا…‘‘
	یہ حکیم نور الدین صاحب فرماتے ہیں کہ ان کی محفل میں، نبی کی محفل، خاص کشش ہوتی ہے اور مرزاصاحب کی محفل میں جو بیٹھے تھے، کہتے ہیں جی، آدمی کھل کے نہیں بیٹھ سکتا تھا۔ مشکل ہوتاتھا۔ تو یہ نبی جو ہے، یہ وہ بروزی یا مجازی  Sense  (معنی) میں استعمال کر رہے ہیں یہاں؟
	جناب عبدالمنان عمر:  جی ہاں، محدث کے معنوں میں۔
	جناب یحییٰ بختیار:  ابھی اگر میں کہوں جی کہ ’’شیر کے ساتھ جنگل میں آدمی بڑا ڈر جاتا ہے۔‘‘
	جناب عبدالمنان عمر:  جی ہاں۔
	جناب یحییٰ بختیار:  …تو وہ شیرتواصلی ہوتا ہے، کہ وہ بازاری شیر یا نقلی شیر؟
	جناب عبدالمنان عمر:  جی ہاں، اور اگر وہ کہے کہ ’’شیر کے ساتھ میری محفل جو تھی، وہاں بہت سے لوگ تھے۔‘‘ تو وہاں کو ن سا شیر مراد ہوگا؟
	جناب یحییٰ بختیار:  نہیں، میں ایسے کہہ رہاںہوں۔ دیکھیں، ایک آدمی ہوتاہے۔ سیاستدان ہوتا ہے۔ اس نے خدمت کی ہوتی ہے۔ اس کی خدمت کی وجہ سے کہتے ہیں۔ جی کہ یہ شیر پنجاب ہے یا شیر سرحد ہے۔ وہ بھی ہماری طرح انسان ہوتا ہے۔ وہ کسی کو کاٹتا نہیں، نہ پنجے مارتا ہے۔ تو اس کی محفل میں تو میں نہیں کہوں گاجی کہ جیسے جنگل میں کوئی آدمی چلاجائے اور شیرسامنے آ جائے تو ڈرجاتا ہے اس سے۔ کہ ڈر لگتا ہے؟
	جناب عبدالمنان عمر:  نہیں جی، بہادر آدمی تو بعض وقت ڈر جاتا ہے۔
	1771جناب یحییٰ بختیار:  نہیں، بہادر آدمی سے۔ وہ توبڑا سوکھا پتلا، قائداعظم جو تھا ان سے کون ڈرتاتھا؟
	جناب عبدالمنان عمر:  ان کا دماغ جو تھا۔ وہ بڑے بڑے بہادروں سے افضل تھا۔
	جناب یحییٰ بختیار:  دیکھیں، شیر نہیں، یہاں جو کہتے ہیں ناں کہ شیر کی محفل سے، ’’نبی کی محفل سے آدمی جو ہے…‘‘ وہ یہ کہہ رہے ہیں کہ وہ نبی تھے۔ ’’نبی میں خاص کشش ہوتی ہے اور اس وقت کھل کر بیٹھنا بہت مشکل ہوتاہے۔‘‘یہ کس مطلب میں انہوں نے استعمال کیا ہے؟
	جناب عبدالمنان عمر:  ہاںیہ، یہ سوال بڑا ہی اعلیٰ درجے کا ہے کہ یہ انہوں نے کن معنوں میں استعمال کیاہے؟ اس کے لئے میں بجائے اس کے کہ اپنی طرف سے اس کا جواب دوں…
	جناب یحییٰ بختیار:  آپ اپنی طرف سے اس کا جواب دے دیں تو وہ…
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
Flag Counter