Deobandi Books

قومی اسمبلی میں قادیانی مسئلہ پر بحث کی سرکاری رپورٹ جلد 4 ۔ غیر موافق للمطبوع

63 - 444
مجھے شرف خطاب بخشا ہے۔ پر میرے خطاب میں ان الفاظ سے اورمعانی مراد رکھے ہیں اور وہ معنی قرآن کے معنی کے اسرار اورآثار ہیں۔‘‘
	پھر عرض کرتا ہوں…
	Mr. Chairman:  Nest question.
	(جناب چیئرمین:  اگلا سوال کریں)
	جناب عبدالمنان عمر:  حضرت امام جعفر صادق کے متعلق میں…
	جناب یحییٰ بختیار:  دیکھیں، بہت ٹائم کم ہے۔ آپ نے تفسیر کر دی۔
	Mr. Chairman:  That's all. Only the views of the witness and his Jamaat are needed, not what the others have said. The reply should be confined to the views of the Jamaat.
	(جناب چیئرمین:  یہ کافی ہے۔ صرف گواہ اور اس کی جماعت کے نظریات آنے چاہئیں نہ کہ دوسرے لوگوں نے کیا کہا۔ جواب کو صرف جماعت کے نظریات تک محدود رکھا جائے)
	Mr.Yahya Bakhtiar: Sir, I will draw attention of...
	(جناب یحییٰ بختیار:  جناب والا میں آپ کی توجہ اس طرف دلاتاہوں…)
	Mr. Chairman:  Yes, Only to Jammat, no other references…
	(جناب چیئرمین:  صرف جماعت اور کوئی دوسرے حوالہ جات نہ دیئے جائیں)
	Mr.Yahya Bakhtiar:  I will draw the attention of the witness…
	(جناب یحییٰ بختیار:  میں گواہ کی توجہ اس طرف دلاتاہوں…)
	Mr. Chairman:  …not what one honourable member has said and what the other has said. Yes, Mr. Attorney-General.
	(جناب چیئرمین:  نہ یہ کہ کسی معزز ممبر نے کیا کہا ہے اور دوسرے لوگوں نے کیا کہا ہے۔ جی مسٹر اٹارنی جنرل صاحب)
	جناب یحییٰ بختیار:  یہ ایک حوالہ، اس کی طرف سے آپ کی توجہ دلاتا ہوں۔ یہ نبوت حضرت مسیح موعودؑ۔ حضرت خلیفۃ المسیح اول فرماتے ہیں کہ:
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
Flag Counter