Deobandi Books

قومی اسمبلی میں قادیانی مسئلہ پر بحث کی سرکاری رپورٹ جلد 4 ۔ غیر موافق للمطبوع

62 - 444
	جناب عبدالمنان عمر:  شاید ایک لفظ کی طرف توجہ نہیں رہی جناب کی: ’’صاحب شریعت جدیدہ۔‘‘ جدید شریعت یہ قرآن مجید کی شریعت ہے۔ قرآن مجید ہی کی…!
	جناب یحییٰ بختیار:  پہلے تو یہ ہم…
	جناب عبدالمنان عمر:  …قرآن مجید کے الفاظ ہیں، قرآن مجید کی آیتیں ہیں۔
	جناب یحییٰ بختیار:  نہیں، پہلے تو یہ ہم اس نتیجے پر پہلے پہنچ جائیں کہ وہ قدیم شریعت والے تھے۔ تب تو اس کے بعد جدید کا سوال آئے گا۔
	1768جناب عبدالمنان عمر:  نہ جی نہ،وہ کہتے ہیں کہ نبی کون ہوتا ہے؟ جو ایک جدید شریعت لائے۔ یہ ’’نبی‘‘ کی تعریف ہم پہلے کرچکے ہیں۔
	جناب یحییٰ بختیار:  یہاں یہ…
	جناب عبدالمنان عمر:  …یہ جدید شریعت نہیں ہے، بلکہ…
	جناب یحییٰ بختیار:  نہیں، دیکھئے ناں…
	جناب عبدالمنان عمر:  یہ کیا ہے؟ یہ میں آپ کو عرض کرتاہوں…
	جناب یحییٰ بختیار:  نہیں،میں یہ پھر آپ کو پڑھ کے سنا دیتاہوں، شایدمیں نہیں سمجھا:’’ماسوائے اس کے یہ بھی تو سمجھو کہ شریعت کیا چیز ہے۔ جس نے اپنی وحی کے ذریعے چند امرونہی بیان کئے اور اپنی امت کے لئے قانون مقرر کیا…‘‘ امت تو بناچکے تھے۔ بیعت لینا شروع کردیا۔  Directions  (احکامات) ہو چکی تھیں۔ آپ کی علیحدہ پارٹی ہے:
	’’…وہی صاحب شریعت ہوگیا۔ پس اس تعریف کی رو سے ہمارے مخالف ملزم ہیں کیونکہ میری وحی میں امر بھی ہے اورنہی بھی۔‘‘
	جناب عبدالمنان عمر:  میں اگر اپنی طرف سے اس کا کچھ جواب دوں توشاید سمجھنے میں دقت ہو…
	جناب یحییٰ بختیار:  مولانا رومؒ کی طرف سے دے دیجئے آپ!
	جناب عبدالمنان عمر:  جناب! میں مولانا محمدحسین صاحب بٹالوی کی طرف سے دیتا ہوں جو کہ مرزا صاحب کے شدید ترین مخالف تھے۔ یہ چیز ہے جس کو کہتے ہیں’’جادو وہ جو سر چڑھ کے بولتا ہے۔‘‘ مولوی محمد حسین بٹالوی صاحب یہی بات، یہی اعتراض پیش کرکے فرماتے ہیں:
	1769’’مؤلف، ’’براہین احمدیہ‘‘ نے ہرگز یہ دعویٰ نہیں کیا کہ قرآن میں ان آیات کامورد نزول و مخاطب میں ہوں۔ اپنے اوپر ان آیات کے الہام یا دعویٰ سے ان کی مراد، جس کو صریح الفاظ میں وہ خود ظاہر کر چکے ہیں۔ ہم اپنی طرف سے اختراع نہیں کرتے۔ یہ ہے کہ جن الفاظ یا آیات سے خداتعالیٰ نے قرآن مجید یا پہلی کتابوں میں انبیاء کو مخاطب فرمایا ہے۔ انہی الفاظ یا آیات سے دوبارہ 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
Flag Counter